زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

وزیر اعظم نریندر مودی 16 دسمبر کو زراعت اور خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی صنعت سے متعلق قومی سربراہ کانفرنس سے خطاب کریں گے، جس میں قدرتی کاشتکاری کا تفصیلی خاکہ پیش کیا جائے گا


زیرو بجٹ قدرتی کاشتکاری کو کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے ایک امید افزا وسیلے کے طور پر شناخت کیا گیا ہے

Posted On: 13 DEC 2021 5:44PM by PIB Delhi

         

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 16 دسمبر 2021 کو صبح 11 بجے زراعت اور خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی صنعت سے متعلق قومی سربراہی اجلاس کے اختتامی اجلاس سے خطاب کریں گے، جس میں قدرتی کاشتکاری کا تفصیلی خاکہ پیش کیا جائے گا۔ یہ سربراہ کانفرنس 14 سے 16 دسمبر 2021 کو گجرات کے آنند شہر میں منعقد ہونے والی قبل از تقریب گجرات سربراہ کانفرنس  کے ایک حصے کے طور پر منعقد کی جا رہی ہے۔

اس کانفرنس میں 5000 کسان شرکت کریں گے جو اس سربراہ کانفرنس میں موجود ہوں گے۔ اس کے علاوہ، ریاستوں میں آئی سی اے آر کے 80 مرکزی ادارے، کرشی وگیان کیندرز اور اے ٹی ایم اے نیٹ ورک بھی کسانوں کو قدرتی کھیتی کے عمل اور فوائد کے بارے میں جاننے اور پروگرام کو براہ راست دیکھنے کے لیے جوڑیں گے۔ مزید برآں، کسان اور ملک بھر کے لوگ کنونشن میں شامل ہو سکتے ہیں یا اسے https://pmindiawebcast.nic.in لنک کے ذریعے دوردرشن پر براہ راست دیکھ سکتے ہیں۔

حکومت نے گزشتہ چھ سالوں کے دوران کسانوں کی آمدنی دو گنا کرنے کے لیے زراعت کی کایا پلٹ کرنے کے لیے متعدد اقدامات شروع کیے ہیں۔ نظام کے استحکام، لاگت میں کمی، مارکیٹ تک رسائی اور کسانوں کو بہتر  طور پر سمجھانے کے لیے اقدامات کو فروغ دینے اور ان کی حمایت کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

زیرو بجٹ کی قدرتی کاشتکاری کے بارے میں:

زیرو بجٹ کی  قدرتی کاشتکاری کو پیداوار کے ایک حصے پر کسانوں کے انحصار کو کم کرنے، ٹیکنالوجیز پر مبنی روایتی کھیتی پر انحصار کم سے کم  کرتے ہوئے زراعت کی لاگت کو کم کرنے کے لیے ایک امید افزا آلے ​​کے طور پر نشاندہی کی گئی ہے جس سے مٹی کی زرخیزی کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ یہ زرعی طور طریقوں کو واحد فصل سے متنوع کثیر فصلی نظام کی طرف منتقل کرنے پر زور دیتا ہے۔ دیسی گائے، اس کا گوبر اور پیشاب ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں جس میں بیجامرت، جیوامرت اور گھنجیوامرت جیسے مختلف اجزاکھیت پر بنائے جاتے ہیں اور اچھی زرعی پیداوار کے لیے تغذیہ بخش اجزاء اور مٹی کا وسیلہ  ہیں۔ دیگر روایتی طور طریقے جیسے کہ بائیو ماس کے ساتھ مٹی کو ملچ کرنا یا سال بھر مٹی کو سبز غلاف سے ڈھانپنا، یہاں تک کہ پانی کی بہت کم دستیابی کی صورت میں بھی ایسے کام کئے جاتے ہں جو  پہلے سال اختیار کرنے سے مسلسل پیداوار کو یقینی بناتی ہے۔

ایسی حکمت عملیوں پر زور دینے اور ملک کے دور دراز علاقوں میں کسانوں کو پیغام پہنچانے کے لیے، گجرات کی حکومت 14 دسمبر سے 16 دسمبر 2021 تک گجرات کے آنند شہر زراعت اور خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی صنعت سے متعلق  قومی سربراہ کانفرنس کا اہتمام کررہی ہے  جس میں قدرتی کاشتکاری پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ قدرتی زراعت کے موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کرنے کے لیے نامور مقررین کو مدعو کیا گیا ہے۔ ملک بھر سے 300 سے زائد نمائش لگانے والوں کی نمائش ایک اضافی توجہ کا مرکز ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔

ش ح۔ح ا ۔ن ا۔

U-14217

                          



(Release ID: 1781204) Visitor Counter : 134