صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

چار ملکوں کے ایلچیوں نے صدرجمہوریہ ہند  کو اپنی اسناد پیش کیں

Posted On: 13 DEC 2021 5:51PM by PIB Delhi

صدرجمہوریہ ہند  جناب رام نا تھ کووندنے جمہوریہ  کیوبا  کے سفارتکار جمہوریہ  گھانا کے ہائی کمشنر  منگولیہ کے سفارتکار اور   سیرالیون   جمہوریہ  کے  ہائی کمشنر  سے   آج (13دسمبر  2021)راشٹر پتی بھون کے اشوک ہال میں  اسناد وصول کیں ۔

جنہوں نے  اپنی اسناد پیش کیں ، وہ  ہیں :

1-کیوبا جمہوریہ  کے سفارتکار  ایچ ای جناب  علی جاندرو سیمانکس   میرن  ۔

2- جمہوریہ  گھانا کے ہائی کمشنر  ، ایچ  ای  جناب کواکو اسوما  ہ چیریمہ

3- منگولیہ کےسفارتکار ایچ ای جناب گنبولڈ دمبجاؤ ۔

4- جمہوریہ سیرالیون کے ہائی کمشنر ایچ ای  جناب رشید  سیسے  ۔

اسناد   پیش  کئے جانے کے بعد صدر جمہوریہ نے چاروں سفیروں سے الگ الگ  بات چیت کی ۔ انہو ں نے ان کی تقرریوں  پر انہیں  مبارکباددی  اوران  سرگرم  اور دوستانہ تعلقات کو اجاگر کیا،جو بھارت کے ان ملکوں کے ساتھ ہیں نیز کثیر رخی  وہ تعلقات ،جو ان ملکوں کے  بھارت کے ساتھ قائم ہیں۔صدر جمہوریہ نے  انہیں  باہمی رشتوں کو مستحکم کرنے  نیز دوستانہ عوام  کی ترقی  خوشحالی  اور خیروعافیت   کے لئے  انہیں   کامیاب ہونے کی بھی   دعادی ۔

          سفیروں  اور ہائی کمشنروں  کے ذریعہ صدر جمہوریہ نے ،ان کی اعلیٰ قیادت   کو بھی  اپنے عز ت واحترام سے انہیں آگاہ  کیا۔ پروگرام میں موجود سفیروں  نے  بھارت کےساتھ اپنے رشتوں کو مضبوط  بنانے کے لئے  مل کر کام  کرنے کے اپنے عہد کا بھی اعادہ کیا۔

*************

ش ح۔ش ر۔رم

U-14214


(Release ID: 1781196) Visitor Counter : 172