عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

بھارت کے لوک پال کے چیئر پرسن جسٹس پناکی چندر گھوش نے شکایتوں کے بندوبست کے لئے ڈجیٹل پلیٹ فارم لوک پال آن لائن کا افتتاح کیا


لوک پال ،آن لائن سے شکایتوں سے نمٹنے کے نظام میں مزید شفافیت اور استعداد پیدا ہو گی: جسٹس گھوش

Posted On: 13 DEC 2021 1:58PM by PIB Delhi

 بھارت کے لوک   پال  کے چیئر  پرسن جسٹس  پناکی چندر گھوش نے آج    شکایتوں کےازالے   کے ایک ڈجیٹل پلیٹ فار م لوک  پال آن لائن کا  افتتاح کیا۔ جس تک رسائی  ملک کے سبھی شہری حاصل  کرسکتے ہیں اور اس پر کہیں سے بھی  اور کسی بھی وقت  شکایت درج کی جاسکتی ہے۔   http://lokpalonline.gov.in.

اس موقع  پر اظہار خیال کرتے ہوئے جسٹس  پناکی چندر گھوش نے کہا کہ معیشت  کی سست کارکردگی میں  بدعنوانی    ایک کلیدی عنصر ہے  اور اس سے جمہوریت  کی جڑیں  کھوکھلی  ہوتی ہیں  اور قانون کی  بالادستی کو نقصان  پہنچتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لو ک  پال آن  لائن  ، لوک  پال اور لوک آیکت  قانون  2013  کے  تحت   سرکاری ملازمین کے خلاف داخل کی گئیں شکایات   کے ازالے کے لئے  شروع سے آخر تک ایک ڈجیٹل طریق کار ہے۔ جسٹس  گھوش  نے کہا کہ لوک  پال آن لائن   ویب  پر مبنی ایک سہولت  ہے،جس سے   شکایتو ں  کے  ازالے  کے کام میں تیزی آئے گی۔ جوابدہی ،شفافیت اور استعداد  پیدا ہوگی ،جس سے  سبھی  متعلقہ فریقوں  کوفائدہ ہوگا۔  انہوں نے کہا کہ اس سے ،شکایت داخل کرنے سے لے کر قطعی  ازالے تک شکایتوں   کے مکمل  ازالے میں آسانی پیدا ہوگی  ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001BW4P.jpg

لوک  پال کی عدالتی رکن  محترمہ  جسٹس  ابھلاشا  کماری نے   اپنے خطاب میں  کہا کہ لوک  پال کا اصل مقصد ملک کو   بدعنوانی  کی لعنت  سے پاک کرنا ہے  اور  ایک مضبوط  اور بدعنوانی سے  پاک بھارت کی تعمیر کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مارچ   2019  میں جسٹس  پناکی چندر گھوش  کو  بھارت کا  پہلا لوک  پال  اور ایک ادارے کے طورپر  مقرر کیا گیا تھا ،جس  میں اب  بھی  لگاتار  پیش  رفت کی جارہی ہے ۔  انہوں نے کہا کہ  کام کاج میں  مکمل شفافیت  ، جوابدہی   ،آسانی  اور استعداد  ، لوک  پال  کا اصل مقصد ہے ،جس کا  اصل مستفید  عام آدمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ   آن لائن لوک  پال شکایت  پورٹل کے بارے میں   دیہی  بھارت میں  بھی  بیداری  پیدا کی جائے گی تاکہ کوئی  بھی شخص اپنے  گھر میں  بیٹھ کر بھی کوئی شکایت  داخل کرسکے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002JVF9.jpg

لوک  پال کے سکریٹری جناب بی کے اگروال نے  کہا کہ  محترمہ جسٹس  ابھلاشا  کماری  نے   اس سافٹ  وئیر کی تیاری   کی نگرانی سے متعلق   کی  کمیٹی کی سربراہی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پورٹل سے   ہرایک شکایت کنندہ کو ایک ڈیش بورڈ فراہم ہوتا ہے،جس سے وہ   اپنی شکایات  کی تازہ صورتحال کی جانکاری حاصل کرسکتا ہے۔ شکایت کنندگان کو  شکایات کے مختلف مراحل میں  ای – میل الرٹس  بھی بھیجے جائیں گے اور لوک  پال  یا  اس کی کسی  بھی شاخ کی طرف سے جاری کئے احکامات کی نقل بھی بھیجی جائے گی۔  انہوں نے کہا کہ این آئی سی کلاؤڈ  پر   ہوسٹ کیا گیا  پورٹل  ،  ایک اوپن سورس  ٹکنالوجی  پر   تیار کیا گیا ہے ۔  اس کی سکیورٹی  کا آڈٹ   ایک ایجنسی  کرتی ہے جو الیکٹرانکس اور انفارمیشن  ٹکنالوجی کی وزارت کے تحت سی ای آر ٹی   - ان  میں  درج شدہ  ہے ۔ 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003ULRA.jpg

 بھارت کے لوک  پال کے ارکان محترمہ ارچنا رام سندرم ، جناب مہندرسنگھ  اور ڈاکٹر آئی پی گوتم  ، ڈی او پی ٹی  کے سکریٹری   جناب  پی کے ترپاٹھی ، ای ڈی کے ڈائریکٹر جناب سنجے کمار مشرا  ،  سی بی آئی کے  جوائنٹ ڈائریکٹر جناب  امت کمار ،  این آئی سی کے  ڈی ڈی جی   جناب دیپک گوئل  اور بھارت کے لوک  پال کے  سینئیر افسران  اورعملے  کے اہلکار بھی اس موقع پر موجود تھے۔

*************

ش ح۔اس۔رم

U-14179



(Release ID: 1780871) Visitor Counter : 187