وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

اے بی یو روبو کون   2022   کے  بین  الاقوامی فائنلز کی میزبانی ،دوردرشن  نئی دلی کرے گا

Posted On: 13 DEC 2021 1:17PM by PIB Delhi

ٹکنالوجی کے میدان میں  بھارت  کی جو حیرت انگیزیا ں تسلیم کی جارہی  ہیں، ان کے تحت  دوردرشن   ، اگلے سال اگست  میں  روبوکون  2022 کے  بین الاقوامی فائنلز کی میزبانی کرے گا۔ روبوٹ  مقابلہ  ،  جو  ایشیا  پیسفک  براڈ کاسٹنگ یونین    منعقد کرتی ہے  اور جس کی میزبانی ہر  سال  مختلف رکن  ممالک کرتے ہیں، 2022  میں نئی دلی میں منعقد کیا جائے گا۔

 اے بی یو روبوکون  2021  کی میزبانی چین نے کی تھی ،جس میں  بین الاقوامی روبو کون مقابلہ 12دسمبر  2021  کو  کومنعقد کیا گیا۔ نرما یونیورسٹی اور گجرات  ٹکنالوجیکل  یونیورسٹی احمد آباد کی ٹیمیں  ،  جو  بھارت کی  فائنلسٹ  تھیں  ،  انہوں نے  بھارت کی  طرف سے   بین الاقوامی مقابلے میں  حصہ لیا۔

پرسار بھارتی بورڈ کی رکن  شائنہ  این سی  نے  اس تقریب میں شرکت کی اور  نرما یونیورسٹی اور گجرات  ٹکنالوجیکل یونیورسٹی احمد آباد کے انجنئرنگ کے طلبا سے خطاب کیا ۔ انہوں نے  انجنئرنگ کے سبھی  طلبا ، خاص  طورپر طالبات   سے اپیل کی کہ وہ اگلے  سال کے روبوکون میں  حصہ لیں جس کی میزبانی دوردرشن کرے گا۔

پرسار بھارتی کی  طرف سے بورڈ کی رکن  شائنہ این سی نے  شینڈونگ ریڈیو  اور کے وی اسٹیشن چین  کی طرف  سے   نئی دلی میں  اگست  2022 کو اے بی یو  روبو کون   2022  بین الاقوامی  مقابلے کی میزبانی کے لئے اے بی یو  روبو کون  پرچم موصول کیا۔

یہ دوروزہ  پروگرام  16-15 دسمبر  2021  کو منعقد کیا جارہا ہے ، جو ڈی ڈی روبو  کون  2022  کا  ایک تعارف ہے،  جس میں  ڈی ڈی روبوکون  2022  کو متعارف کرایا جائے گا۔پچھلے  روبو کون مقابلوں کے بارے میں رائے  اورتجاویز حاصل کی جائیں  گی۔ ماہرین  اپنی رائے سے واقف کرائیں گے  اور حصہ لینے والی ٹیموں  کے ساتھ  مذاکرات کے اجلاس کا اہتمام کیا جائے گا۔ ڈی ڈی روبو کون  2022  کا موضوع  ہوگا  ‘‘ لاگوری ’’ اور   مقابلے کا طریق  کا ر   پریلیمنری   لیگ   اور فائنل ٹورنامنٹ ہوگا۔ مزید جانکاری ان ویڈیوز سے حاصل کریں۔

پرسار بھارتی نے ڈی ڈی روبوکون 2022سے متعلق  مزیدجانکاری کے لئے اپنی ویب سائٹ پر ایک  پیج تخلیق  کیا ہے۔ آپ  اس پتے پر یہ پیج دیکھ سکتے ہیں۔

 

https://newsonair.com/robocon2022/

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001RHC4.png

ڈی ڈی روبو کون  2022 کا ایک  تعارف

دسمبر  16-15 2022 

پروگرام کی تاریخیں (آن لائن )

*************

 

 

ش ح۔اس۔رم

U-14103


(Release ID: 1780846) Visitor Counter : 253