بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

کھادی  نےایک بار پھر عالمی حیثیت اختیار کی; امریکی فیشن  کمپنی پیٹا گونیا   نے  اپنے ملبوسات کے لئے کھادی  ڈینم   کا انتخاب کیا

Posted On: 13 DEC 2021 11:55AM by PIB Delhi

 

کھادی  کو ، جو  دیرپائگی   اور  اخلاص   کی علامت ہے ،عالمی فیشن  میں  ایک  بڑا مقام حاصل ہوا ہے۔ امریکہ میں قائم  دنیا کی سرکردہ کمپنی پیٹا گونیا   ، ڈینم  ملبوسات بنانے کے لئے  ہاتھوں سے بنائے گئے کھادی  ڈینم کپڑے کا استعمال کررہی ہے۔ پیٹا گونیا نے  کپڑے کی ایک بڑی کمپنی اروند  ملز کے ذریعہ   30000 میٹر کھادی ڈینم کپڑا   خریدا ہے، جو 1.08  کروڑ روپے مالیت کا ہے۔ اُس  نے یہ کپڑا گجرات سے خریدا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0018M6C.jpg

جولائی  2017 میں  کھادی  اور دیہی صنعتوں  کے کمیشن  کے وی آئی سی نے  احمدآبادکے اروند ملز لمٹیڈ   کے ساتھ ایک معاہدے  پر دستخط  کئے ،جس کا مقصدپوری دنیا میں  کھادی ڈینم مصنوعات کی تجارت کرنا ہے ،تبھی سے اروند ملز، گجرات کے   کے وی آئی سی سرٹیفکیٹ  یافتہ   اداروں  سے ہرسال  کھادی ڈینم کپڑا  بڑی  مقدار میں خرید رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002FE35.jpg

          کے وی آئی سی کے اس نئے قدم سے  گجرات کے کھادی کاریگروں   کے لئے   نہ صرف روزگار کے  مزید  موقعے  پیدا ہورہے ہیں بلکہ  لوکل ٹو گلوبل   کا  وزیر اعظم کا خواب بھی   پورا ہورہا ہے۔ پیٹا گون کی  طرف سے کھادی  ڈینم کی خریداری سے کام کاج کے   1.80  لاکھ  اضافی گھنٹے  پیدا ہوئے ہیں ، جو  کھادی  کاریگروں  کے  27720 دن ہوتے ہیں۔ یہ آرڈر اکتوبر  2020  کو دیا گیا تھا ، جو 12  مہینے کی مدت میں مقررہ وقت کے اندر پورا کردیا گیا۔اس کی مقررہ مدت  اکتوبر  2021 تھی۔

          کے وی آئی سی  جناب ونے کمار سکسینہ نے کہا کہ   کھادی   نے اب  انتہائی جدید فیشن اور   رجحان قائم کرنے والی   مصنوعات کی شکل اختیار کرلی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ دنیا میں  اس کے سب سے زیادہ دیر پا اور کفایتی  ہونے کی  اس کی  ابتدائی  اقدار  بھی  قائم ہیں ۔ جناب سکسینہ نے کہا کہ  کھادی  ڈینم   دنیا میں  ہاتھ سے بنایا جانے والا    واحد  کپڑا ہے ، جس نے  ملک  اور بیرون ملک   مقبولیت  حاصل  کی ہے ۔کھادی ڈینم کا استعمال  اب  اعلیٰ کوالٹی  ، آرام دہ   ، آر گینک اور    ماحول دوست کپڑا ہونے کی وجہ سے فیشن کی سرکردہ کمپنیوں کی  طرف سے بڑھتا جارہا ہے۔ کھادی ڈینم  لوکل ٹو گلوبل کی ایک بہترین مثال ہے، جس کا تصور وزیراعظم نے پیش  کیا تھا۔

*************

ش ح۔اس۔رم

U-14173

 



(Release ID: 1780839) Visitor Counter : 163