سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

قومی شاہراہ334بی جلدتکمیل کےلیے نشان زد

Posted On: 12 DEC 2021 1:16PM by PIB Delhi

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیرجناب نتن گڈکری نے کہاہے کہ وزیراعظم جناب نریندرمودی کی قیادت میں قومی شاہراہیں غیرمعمولی رفتارسے  فروغ پارہی ہیں۔سلسلہ وار ٹوئیٹ میں انھوں نے کہاکہ قومی شاہراہ 334بی پروجیکٹ 93فیصد پروگریس کے ساتھ تکمیل کے قریب ہے  اور  جنوری ،2022میں تین ماہ قبل ہی اسکی  تکمیل کا نشانہ رکھاگیاہے ۔

 

انھوں نے کہاکہ قومی شاہراہ 334بی جواترپردیش/ہریانہ سرحد(باغپت)سے شروع ہوتی ہے  اور روہنامیں ختم ہوتی ہے ،استعمال کرنے والوں کویہ یقینی بناتے ہوئے کہ دہلی ٹریفک بائی پاس ہوجائے،اترپردیش سے راجستھان سرحد تک  ہریانہ کے راستے کسی رکاوٹ کے بغیرکنکٹیوٹی  فراہم کریگی۔جناب گڈکری نے بتایاکہ قومی شاہراہ 334بی قومی شاہراہ 44 سے بھی گزرتی ہے ، جس سےچنڈی گڑھ اور دہلی کے مسافروں کوبراہ راست رسائی دستیاب ہوسکے گی ۔

 

************

 

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U:14142)

 

 



(Release ID: 1780690) Visitor Counter : 108