سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

درج فہرست ذات اور درج فہرست قبائل کے لوگوں  پر ہونے والے مظالم کے خلاف ایک قومی ہیلپ لائن کا کل افتتاح


سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے ذریعہ  وضع کی گئی اس ہیلپ لائن کا مقصد درج فہرست ذات اور درج فہرست قبائل (مظالم  کی روک تھام) (پی او اے) ایکٹ، 1989 کے مناسب  نفاذ کو یقینی بنانا ہے

یہ ہیلپ لائن پورے ملک میں ساتوں دن ہر وقت ٹول فری نمبر  پر’’14566‘‘ دستیاب ہوگی

ہر شکایت کا ایف آئی آر کی شکل میں رجسٹریشن کو یقینی بنانے والا یہ نظام ہندی، انگریزی اور علاقائی زبانوں میں دستیاب ہوگا

Posted On: 12 DEC 2021 1:53PM by PIB Delhi

 

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت درج فہرست  ذات اور درج فہرست قبائل (مظالم کی روک تھام) (پی او اے) ایکٹ، 1989 کے مناسب نفاذ  کو یقینی بنانے کے مقصد سے 13 دسمبر ،2021 کو ظلم و زیادتی کے خلاف قومی ہیلپ لائن (این ایچ اے) کا افتتاح کرے گی۔ درج فہرست ذات اور  درج فہرست قبائل (مظالم کی روک تھام) پی او اے ایکٹ، 1989 کو دیگر باتوں کے ساتھ ساتھ، درج فہرست ذات اور درج فہرست قبائل کے لوگوں پر ہونے والے مظالم کی روک تھام کو مدنظررکھتے ہوئے وضع کیا گیا تھا ۔

ظلم و زیادتی  کے خلاف قومی ہیلپ لائن (این ایچ اے اے ) پورے ملک میں سات روز ہر وقت ٹول فری نمبر ’’14566‘‘ پر دستیاب ہوگی۔ ملک بھر میں کہیں  سے بھی کسی بھی ٹیلی کام آپریٹر کے کسی بھی موبائل یا لینڈلائن نمبر سے وائس کال کے ذریعہ اس ہیلپ لائن سے مدد لی جاسکتی ہے۔ یہ سہولت  ہندی ، انگریزی اور علاقائی زبانوں میں دستیاب ہوگی۔ اس کا موبائل اپلی کیشن بھی دستیاب ہوگا۔

اس ہیلپ لائن کا مقصد امتیازی سلوک کو ختم کرنا  اور سبھی کو تحفظ فراہم  کے لیے قوانین کے ضابطوں کے  سلسلے میں  بیداری کو فروغ دینا ہے۔ یہ سسٹم یقینی کرے گا کہ ہر شکایت ایف آئی آر کی شکل میں رجسٹرڈ ہو، ہر شکایت کنندہ کو راحت ملے، عدالت سے فیصلہ حاصل کرنے کرنے کے لئے دائر سبھی چارج شیٹ پر مقدمہ چلایا جائے اور یہ سب ایکٹ میں دی گئی مقررہ وقت کے اندر کیا جائے۔

ایک ویب پر مبنی رضاکار پورٹل کے طور پر دستیاب،  مظالم کے خلاف قومی ہیلپ لائن شہری حقوق کا تحفظ ( پی سی آر) ایکٹ، 1955 اور ا س کے ضوابط  کے بارے میں بھی بیداری کو فروغ دے گا۔

پی سی آر  ایکٹ، 1955 اور پی او اے ایکٹ، 1989 پر عمل درآمد نہ ہونے  کی صورت میں متاثرہ/شکایت کنندہ/ این جی او سے موصول ہونے والی ہر شکایت کے لئے  ڈاکٹ نمبر دیا جائے گا۔ شکایت  کے اسٹیٹس کو شکایت کنندہ/ این جی او کے ذریعہ آن لائن دیکھا جاسکے گا۔

کسی بھی طرح کی پوچھ گچھ کے جواب ہندی، انگریزی ا ور علاقائی زبان میں آئی وی آر یا آپریٹر کے ذریعہ دیئے جائیں گے۔

اس قومی ہیلپ لائن میں سنگل پوائنٹ رابطہ کے تصور کو اپنایا گیا ہے اور اس میں فیڈبیک سسٹم بھی دستیاب ہے۔

 

 

************

 

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U:14143)

 

 



(Release ID: 1780676) Visitor Counter : 230