وزارت دفاع

وزیر دفاع جناب راجناتھ سنگھ کے ذریعہ  12 دسمبر 2021 کو انڈیا گیٹ پر  دو روزہ 'سورنم وجے پرو' کا افتتاح کیا جائے گا


1971 کی جنگ میں استعمال ہونے والے ہتھیاروں اور آلات کی اہم جنگوں کے ٹکڑوں کے ساتھ نمائش کی جائے گی

Posted On: 11 DEC 2021 6:28PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی۔ 11  دسمبر       1971 کی جنگ میں ہندوستان کی تاریخی فتح اور ہند-بنگلہ دیش دوستی کے 50 سال مکمل ہونے کی یاد میں 12-13 دسمبر، 2021 کو انڈیا گیٹ، نئی دہلی میں 'سورنم وجے پرو' منایا جائے گا۔ تقریب کا افتتاح وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ کریں گے۔ 1971 کی جنگ میں استعمال ہونے والے بڑے ہتھیاروں اور آلات کی اہم جنگوں کے ٹکڑوں کے ساتھ نمائش کی جائے گی۔ افتتاح کے بعد نمائش  کو عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔

اختتامی تقریب 13 دسمبر 2021 کو ہوگی جس میں جناب راج ناتھ سنگھ شرکت کریں گے۔ بنگلہ دیش کے معززین سمیت متعدد معزز شخصیات اس تقریب میں شرکت کریں گی ۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-14131



(Release ID: 1780534) Visitor Counter : 137


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil