وزارت دفاع

پناک ایکسٹینڈیڈ رینج سسٹم، ایئر ڈینائل گولہ بارود اور اندرونِ ملک تیار نئے فیوزیز کے کامیاب تجربات

Posted On: 11 DEC 2021 11:17AM by PIB Delhi

نئی دہلی، 11 دسمبر 2021:

پناک ایکسٹینڈیڈ رینج (پناک۔ ای آر)راکٹ، ایریا ڈینائل گولابارود(اے ڈی ایم) اور اندرونِ ملک تیار فیوزیز کے مختلف رینج پر کامیاب تجربے کیے گئے ۔ پناک۔ ای آر ملٹی بیرل راکٹ لانچر سسٹم کا کامیاب تجربہ پوکھرن رینج پر کیا گیا۔ یہ سسٹم دفاعی تحقیق کی تجربہ گاہوں اور ترقیاتی تنظیم (ڈی آر ڈی او) آرمامینٹ ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ اسٹیب لشمنٹ (اے آر ڈی ای)، پنے اور ہائی اینرجی مٹیرئیلس ریسرچ لیباریٹری (ایچ ای ایم آر ایل)، پنےکے ذریعہ مشترکہ طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔

ڈی آر ڈی او نے پناک راکٹ کی رینج میں اضافہ کرکے اس کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے کے بعد، تکنالوجی کو صنعت کے لیے منتقل کر دیا۔ صنعتی شراکت دار نے پروڈکشن اور کوالٹی کی یقین دہانی کے دوران، ڈی آر ڈی او کی مدد سے بہتر پناک ایم کے۔1 راکٹ تیار کیے ہیں۔ منتقل کی جانے والی تکنالوجی کو اختیار کرنے کےجاری عمل کے دوران صنعت کے ذریعہ تیار کیے گئے راکٹ کارکردگی کی جانچ اور معیار کی تصدیق کے عمل سے گزرے ہیں۔پروڈکشن، کوالٹی کی یقین دہانی اور بڑے پیمانے پر پروڈکشن  کے لیے لانچ کو آرڈی نیشن کے دوران ڈی آر ڈی او کے ذریعہ ڈیزائن کی گئی ٹیم اور سسٹم کے لیے نامزد کی گئیں کیو اے ایجنسیوں کے ذریعہ تعاون فراہم کرایا جا رہا ہے۔

گذشتہ تین دنوں کے دوران ڈی آر ڈی او نے فوج کے ساتھ مل کر فیلڈ فائرنگ رینج پر  ان صنعتوں کے ذریعہ تیار کیے گئے راکٹوں کی کارکردگی کی جانچ کے لیے متعدد تجربات کیے۔ ان تجربات کے دوران، مختلف وارہیڈ صلاحیتوں کے ساتھ مختلف رینج پر بہتر رینج والے پناک راکٹوں کو چھوڑا گیا۔ جن مقاصد کے تحت یہ تجربات کیے گئے ان کا نتیجہ تسلی بخش رہا۔ راکٹوں کی درستگی اور مستقل مزاجی کے مقاصد کے تحت مختلف رینج پر اور وار ہیڈ صلاحیتوں کے ساتھ 24 راکٹ  چھوڑے گئے ۔ اس کے ساتھ ہی، صنعتی شراکت دار کے ذریعہ پناک ۔ ای آر کی تکنالوجی اختیارکاری کا پہلا مرحلہ کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا اور اس طرح صنعتی شراکت دار راکٹ سسٹم کے سیریز پروڈکشن کے لیے تیار ہوچکا ہے۔

پناک ۔ ای آر ، اُس پناک کا نیا ورژن ہے جو گذشتہ دہائی سے بھارتی فوج کا حصہ رہا ہے۔ اس سسٹم کو رینج میں اضافہ کرنے والی جدید تکنالوجیوں کے ساتھ ابھرتی ہوئی ضروریات کی روشنی میں تیار کیا گیا ہے۔

گولہ بارود کے ویرئینٹ ایریا ڈینائل گولہ بارود(اے ڈی ایم)کو تکنالوجی منتقلی کے تحت پناک کے لیے اے آر ڈی ای، پنے کے ذریعہ ڈیزان کیا گیا اور صنعتی شراکت داروں کے ذریعہ تیار کیا گیا ہے، اور پوکھرن فیلڈ فائرنگ رینجز پر کامیابی  کے ساتھ اس کا تجربہ کیا گیا۔ یہ تجربے تکنالوجی اختیارکاری کے تحت کارکردگی کی جانچ کا حصہ ہیں۔

پناک راکٹوں کے لیے اندرونِ ملک تیار پروکسیمیٹی فیوزیز کا بھی تجربہ کیا گیا۔ اے آر ڈی اے، پنے نے مختلف اقسام کی ایپلی کیشنوں کے لیے پناک راکٹ کے لئے مختلف فیوزیز تیار کیے ہیں۔ ڈیزائن کی توثیق کی آزمائش کے بعد، فلائٹ ٹیسٹنگ کے ساتھ ان فیوزیز کی اعلیٰ کارکردگی کی جانچ کا عمل انجام دیا گیا۔ مسلسل فلائٹ تجربات  میں فیوزیز کی کارکردگی میں مستقل مزاجی قائم کی گئی ہے۔

انہیں کلی طور پر وقف اندرونِ ملک آر اینڈ ڈی کی کوششوں کے ذریعہ ملک میں پہلی مرتبہ ملک میں تیار کیا گیا ہے۔ اندرونِ ملک تیار یہ فیوزیز درآمد شدہ فیوزیز کا متبادل ہوں گے اور اس طرح غیر ملکی زرمبادلہ میں بچت کریں گے۔ آر ڈی ای نے اے ڈی ایم ایس کے لیے چھوٹے فیزیز بھی تیار کیے ہیں۔ دوہرے مقاصد کے حامل ڈائرکٹ ایکشن سیلف ڈسٹرکشن (ڈی اے ایس ڈی) اور اینٹی ٹینک میونیشن (اے ٹی ایم) کے جاری فلائٹ تجربوں کے دوران جانچ کی گئی اور ان کے نتائج تسلی بخش رہے۔ مذکورہ بالا تمام تر تجربات کے مقاصد کامیاب رہے۔

 

************

ش ح۔اب ن ۔ م ف

U. No. 14110



(Release ID: 1780445) Visitor Counter : 200