ریلوے کی وزارت

مفت وائی فائی سروس  6000 سے زیادہ ریلوے اسٹیشنوں پر دستیاب ہے



اس کے تحت  اسٹیشنوں پر موجودگی کے دوران   ریلوے  مسافروں کو انٹرنیٹ  رسائی کی سہولت فراہم کرائی جاتی ہے

اس سے  عوام کو  آن لائن خدمات/ معلومات  حاصل کرنے میں مدد مل رہی ہے،  جو کہ  ڈیجیٹل انڈیا کے سلسلے میں  معاون ہے

Posted On: 10 DEC 2021 4:03PM by PIB Delhi

ریلوے ، مواصلات اور الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو نے  آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ اب تک 6071 ریلوے اسٹیشنوں پر وائی فائی خدمات فراہم کرائی جارہی  ہیں۔ یہ  خدمات کسی بھی دن   پہلے آدھے گھنٹے کے لیے عوام کو  مفت دستیاب ہوں گی اور اس کے بعد  چارج بنیاد پر دستیاب ہوں گی۔

ریلوے مسافر،اسٹیشنوں پر  موجودگی کے دوران  انٹرنیٹ تک رسائی  کے لئے وائی فائی کی  سہولت حاصل کرسکتے ہیں۔ ریلوے اسٹیشنوں پر وائی فائی سے  عوام کو  آن لائن خدمات/ معلومات  حاصل کرنے میں مدد مل رہی ہے،  جو کہ  حکومت کی پہل  ڈیجیٹل انڈیا کے سلسلے میں  معاون ہے۔

ان اسٹیشنوں پر استعمال  کیا جانے والا   مجموعی ڈاٹا  ہر ماہ تقریباً 97.25 ٹیرا بائٹس ہوتا ہے۔

اس اسکیم کے لیے وزارت ریلوے نے کسی  علیحدہ فنڈز  کی منظور نہیں دی ہے۔ دیہی علاقوں میں 193 ریلوے اسٹیشنوں پر وائی فائی خدمات کی فراہمی کے لیے یونیورسل سروس اوبلی گیشن فنڈ (یو ایس او ایف) کے تحت ٹیلی کام  کے محکمے  (ڈی او ٹی) نے  27.22 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دی  ہے۔ 1287 ریلوے اسٹیشنوں پر  وائی فائی خدمات میسرز ریل ٹیل کارپوریشن آف انڈیا لمیٹیڈ (آر سی آئی ایل) کے ذریعہ فراہم کرائی جارہی ہے۔ بقیہ اسٹیشنوں پر مختلف فرموں کے  کارپوریٹ  سماجی ذمہ داری (سی ایس آر)/چیریٹی پروجیکٹوں کے تحت  وائی فائی خدمات فراہم کرائی جارہی  ہیں جس کے لیے کوئی کیپیٹل خرچ نہیں کیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U-14095

                          



(Release ID: 1780339) Visitor Counter : 149