ریلوے کی وزارت

ہندستانی ریلوے کی جدید کاری


ریلوے کے 575 جوڑے نومبر 2021 تک لنک ہوفمین بُش(ایل ایچ بی) کوچیز میں تبدیل ہو گئے


جدید ترین وندے بھارت کوچیز کی تیاری شروع کر دی گئی


ہمسفر، تیجس، انتیودیا، اُتکرشت ڈبل ڈیکر ایئر کنڈیشنڈ مسافر (یو ڈی اے وائی)، مہامنا، دین دیالو اور وسٹاڈم جیسی بہتر خصوصیات کوچیز کا حصہ ہیں

Posted On: 10 DEC 2021 3:08PM by PIB Delhi

جدید کاری کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر ہندستانی ریلوے نے روایتی انٹیگرل کوچ فیکٹری (ICF)  کے کوچیز کے ساتھ چلنے والی ٹرینوں کو لنک ہوفمین بُش (ایل ایچ بی) کوچیز میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،جو تکنیکی طور پر اعلیٰ نوعیت کے ہیں اور زیادہ آرام دہ سفر اور حفاظت فراہم کرتے ہیں۔ اس کے لئے ہندوستانی ریلوے 2018 سے صرف لنک ہوفمین بُش (ایل ایچ بی) کوچ تیار کر رہا ہے۔ نومبر 2021 تک ریل لنکس کے 575 جوڑے ہوفمین بش (ایل ایچ بی) کوچز میں تبدیل ہو چکے ہیں۔

 

انٹیگرل کوچ فیکٹری (آئی سی ایف) کوچیز کو  لنک ہوفمن بُش (ایل ایچ بی)  کوچیز میں تبدیل کرنے کا عمل کوچیز کی آپریشنل فزیبلٹی اور دستیابی کے مطابق مرحلہ وار انداز میں کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ، ٹرین سیٹ کے طور پر تیار کئے جانے والے جدید ترین وندے بھارت کوچیز کو بھی شامل کیا جا رہا ہے۔ ہمسفر، تیجس، انتودیا، اتکرشٹ ڈبل ڈیکر ایئر کنڈیشنڈیاتری (یو ڈی اے وائی)، مہامانا، دین دیالو اور وسٹاڈم  جیسی بہتر خصوصیات کے ساتھ مختلف کوچیز کو ہندستانی ریلوے میں شامل کیا جا رہا ہے۔ ہندوستانی ریلوے بہر حال ریاست وار بنیاد پر نہ تو ٹرینیں چلاتی ہے اور نہ ہی کوچیز کی تبدیلی کا کام کرتی ہے۔

 

یہ اطلاع ریلوے، مواصلات اور الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

***

(ش ح۔ ع س۔ ک ا)

U.NO.14076

 



(Release ID: 1780275) Visitor Counter : 114