نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

حکومت نے مالی مدد کے لئے پیرا کھیلوں کو ‘‘ ترجیحی ’’ زمرے میں رکھا ہے اور تربیت اور مسابقتی ماحول کے لئے  سبھی ضروری مدد فراہم کی ہے : جناب انوراگ ٹھاکر

Posted On: 09 DEC 2021 5:17PM by PIB Delhi

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے آج راجیہ سبھا میں بتایا کہ :

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت   ملک میں کھیلوں کی ترقی کے لیے درج ذیل اسکیموں کو چلا رہی ہے  جس میں معذور افراد بھی شامل ہیں:

 

  1. کھیلو انڈیا اسکیم
  2. قومی کھیلوں کی فیڈریشنوں کو مدد
  3. بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں میں فاتحین اور ان کے کوچز کے لیے خصوصی انعامات
  4. قومی کھیل انعامات
  5. ہونہار کھلاڑیوں کو پنشن
  6. پنڈت دین دیال اپادھیائے نیشنل اسپورٹس ویلفیئر فنڈ
  7. نیشنل اسپورٹس ڈویلپمنٹ فنڈ، اور
  8. اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے ذریعے کھیلوں کے تربیتی مراکز چلانا

"معذور افراد کے درمیان کھیلوں کا فروغ" وزارت کی کھیلو انڈیا اسکیم کے اہم شعبوں میں سے ایک ہے۔ جو خصوصی طور پر معذور افراد کے لیے وقف ہے۔ اس کے علاوہ کھیلوں سے متعلق قومی فیڈریشنز کی معاونت کی اسکیم کے تحت ملک کے پیرا ایتھلیٹس کے لیے قومی کوچنگ کیمپس کا انعقاد، انہیں بیرون ملک کھیلنے کے لیے بھیجنا، قومی چیمپئن شپ، کھیلوں کے سامان کی خریداری، کوچز اور اسپورٹس اسٹاف کی تنخواہیں وغیرہ شامل ہیں۔ انہیں دیگر کھلاڑیوں کی طرح تمام ضروری سہولیات فراہم کی جاتی ہیں سوائے ان کی خصوصی ضروریات کے۔ حکومت نے مالی مدد کے لئے پیرا اسپورٹس کو  ‘‘ ترجیحی ’’ زمرے میں رکھا ہے اور اس مقصد کے لئے مقرر کردہ معیارات کے مطابق پیرا ایتھلیٹز  کی تربیت  اور مسابقتی ماحول کے لئے بھی ضروری  مدد فراہم کی جاتی ہے۔

************

ش ح۔ ش ر  ۔ م  ص

 (U: 14054)



(Release ID: 1780003) Visitor Counter : 96