امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

مرکز نے موٹے اناج کی خریداری  ، مختص ،تقسیم  اور اسے نمٹانے کے لئے رہنما خطوط  پر نظرثانی کی


جوار اور راگی کی  تقسیم کی مدت  بڑھاکر 6 اور 7 ماہ کردی گئی ہے جبکہ اس سے پہلے یہ تین ماہ کی مدت کے لئے تھی

نئے رہنما خطوط  سے عوامی نظام تقسیم( پی ڈی ایس ) کے ذریعہ موٹے اناج کی خریداری ، کھپت میں اضافہ ہوگا

غریب اور  بہت چھوٹے  کسان   ، جو  پی ڈی ایس کے مستفیدین   میں بھی شامل  ہیں، انہیں   باجرے کی   ایک روپیہ فی کلوگرام  کی شرح  کی حصولیابی اور تقسیم سے فائدہ حاصل ہوگا 

Posted On: 09 DEC 2021 3:32PM by PIB Delhi

موٹے اناجوں    کی خریداری   ،  مختص ،تقسیم  اور   انہیں نمٹانے کے لئے رہنما خطوط کے ذریعہ  موٹے اناجو ں  کو    21 مارچ  2014 /26دسمبر  2014  کو منضبط  کیا گیا تھا۔ ان رہنما خطوط  کے تحت ریاستوں کو    فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کے صلاح ومشورے  سے  ریاستی سرکار کی جانب سے تیار کردہ   خریداری کے تفصیلی منصوبے  پر بھارت سرکار کی   منظوری سے  پہلے سینٹرل پول  کے تحت  کم از کم امدادی قیمت  پر کسانوں سے موٹے اناجوں کی خریدارکی اجازت دی گئی تھی۔ موٹے اناجوں کی  پوری کی پوری مقدار خریداری کی مدت  ختم ہونے سے   تین  ماہ کے اندر تقسیم کی جانی تھی۔

ان رہنما خطوط  سے  ریاستوں کی جانب سے موٹے اناجوں کی خریداری   کی حوصلہ افزائی کا مقصد پورا ہوا ہے۔یہ بات  گزشتہ تین سال کے دوران موٹے اناجوں کی خریداری   میں  بڑھتے رجحان میں بتائی گئی ہے۔ البتہ یہ دیکھا گیا ہے کہ  موٹے اناج کی  تقسیم کی مدت کے  معاملے میں کچھ ریاستی سرکاروں کی  طرف  سے بہت سی مشکلات کا سامنا کیا جارہا ہے۔ سینٹرل  پول کے تحت موٹے اناجوں کی خریداری بڑھانے اور  موٹے  اناجوں کی خریداری / تقسیم میں کچھ ریاستوں کو  درپیش  مشکلات کو دیکھتے ہوئے مختلف شراکتداروں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا گیا۔

شراکتداروں کے ساتھ بات چیت کی بنیاد پر بھارت سرکار نے مورخہ 21 مارچ  2014  /  26 دسمبر  2014  کو  موٹے اناجوں کی خریداری ،تقسیم ،مختص اور انہیں نمٹانے کے لئے رہنما خطوط  میں ترمیم کی ہے۔

مورخہ 7 دسمبر  2021  کو   نظرثانی شدہ رہنما خطوط  کی  جھلکیاں حسب ذیل ہیں:

  1. جوار اور راگی کی تقسیم کی مدت  بڑھاکر 6 اور 7  ماہ کردی ہے جبکہ اس سے  پہلے یہ مدت تین ماہ کی تھی اس سے ان اشیا کی خریداری اورکھپت میں اضافہ ہوگا جبکہ ریاست کو  ٹارگیٹ  عوامی نظام تقسیم کے نظام / دیگر فلاحی اسکیم میں ان اشیا کی تقسیم میں  مزید وقت حاصل ہوگا۔
  2. فوڈ کارپوریشن آف  انڈیا کے ذریعہ ایف سی آئی کے ذریعہ  فاضل موٹے اناجوں  کی بین ریاستی   نقل وحمل   کی  شق  شامل کی گئی ہے تاکہ   خریداری کے شروع ہونے سے  پہلے کھپت والی ریاست کی جانب سے   پیش کی  گئی  پیشگی مانگ   کو  پورا کیا جاسکے۔
  3. نئے رہنما خطوط  ،عوامی نظام تقسیم پی ڈی  ایس کے ذریعہ   موٹے اناجوں کی خریداری  ، کھپت میں اضافہ کریں گے  کیونکہ یہ فصلیں  عام طورپر  بہت چھوٹی اور غیر آبپاشی والی  زمین میں اگائی جاتی ہیں  لہٰذا  ان  فصلوں  کی اضافی کاشت    ٹھوس  زراعت کے لئے حوصلہ دے گی۔ اضافی خریداری کے ساتھ  بہت سے کسانوں کو ان فصلوں کی خریداری سے فائدہ ہورہا ہے اور فائدے  میں  اضافہ  بھی ہوگا۔
  4.  بہت چھوٹے اور نادار کاشتکار    جو  پی ڈی ایس کے مستفیدین میں بھی شامل ہیں ،  انہیں  باجرے کی  ایک رو؎پیہ فی کلوگرام کی شرح سے  حصولیابی اورتقسیم سے فائدہ  حاصل ہوگا۔ گیہوں / چاول کی  ٹرانسپورٹ  لاگت کو بچاتے ہوئے مقامی  کھپت  کے لئے خطے کی مخصوص  موٹے اناجوں  کو تقسیم کیا جاسکتا ہے۔
  5. موٹے اناج بہت زیادہ  غذائبت  بخش   ،غیر تیزابی   کھیتی   اور نشاستہ سے  پاک اور  غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں اس کے علاوہ بچوں اور نوجوانوں  میں  نقص  تغذیہ کے َخلاف  لڑائی کو مستحکم کرنے کےلئے موٹے اناجوں  کی کھپت سے قوت مدافعت اور صحت کو بڑھانے   میں  مددملے گی۔

*************

 

ش ح۔ح ا۔رم

U-14043



(Release ID: 1779986) Visitor Counter : 142