کامرس اور صنعت کی وزارتہ

شمال مشرق کا خطہ ربر کی پیداوار کے مرکز کے طو ر پر ابھرے گا:جناب پیوش گوئل


’’مرکزی حکومت نے شمال مشرق میں دو لاکھ ہیکٹیئرز پر ربر کی کاشت کا منصوبہ بنایا ہے‘‘

جناب پیوش گوئل نے ’’ڈیسٹی نیشن تریپورہ۔ انویسٹمنٹ سمٹ‘‘ سے خطاب کیا

’’تریپورہ کے اگربتی صنعت کا مرکز بن کر ابھرنے کے پورے امکان موجود ہیں‘‘:جناب پیوش گوئل

Posted On: 09 DEC 2021 2:15PM by PIB Delhi

کامرس اور صنعت ، ٹیکسٹائلز، صارفین کے امور ،خوراک اور سرکاری نظام تقسیم کے وزیر جناب پیوش گوئل نے کہا ہے کہ شمال مشرق ربر کی پیداوار کا مرکز بن کر ابھرسکتا ہے۔ جناب گوئل نے کہا کہ مرکزی حکومت نے پانچ برسوں میں شمال مشرق میں مجموعی طور پر دولاکھ ہیکٹیئر زمین پر ربر کی کاشت کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ ’’ڈیسٹی نیشن تریپورہ۔ انویسٹمنٹ سمٹ‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ تریپورہ ملک میں 30 ہزار ہیکٹیئر پر ربر کی کاشت کرنے والا ربر کی پیداوار کے اعتبار سے دوسرا سب سے بڑا مرکز ہے۔ وزیر موصوف نے ریاستی حکومت اپنی ربر کی پیداوار بڑھانے کے لئے پہلے کٹائی کا فائدہ اٹھائیں۔

ٹائر تیار کرنے والی چار بڑی کمپنیوں نے، جو آٹو موٹوٹائر مینوفیچرنگ ایسوسی ایشن (ATMA) کی نمائندگی کرتی ہیں، پانچ برسوں میں سات شمال مشرقی ریاستوں میں دو لاکھ ہیکٹیئرز زمین پر ربر کی کاشت کے لئے ایک ہزار کروڑ روپے لگانے کا وعدہ کیا ہے۔ ربر بورڈ اور ATMA کے درمیان اسی سلسلے میں یکم مارچ 2021 کو دستخط کئے گئے۔ حصہ دار ٹائر کمپنیوں نے مل کر 20 مئی 2021 کو ربر بورڈ کےقائم کردہ کھانے میں بارہ کروڑ روپے جمع کرائے۔ ٹائر کمپنیوں کی جمع کردہ رقومات 2021 میں کاشتکاری کے لئے مطلوبہ زرعی سازوسامان خریدنے کے لئے استعمال کی جائیں گی۔

جناب پیوش گوئل نے کہا کہ بانس کی کاشت شمال مشرقی خطے میں ایک اور بڑا وسیلہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ تریپورہ میں سب سے بڑی بانس کی فلورنگ کی یونٹ ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ تریپورہ اگربتی کی صنعت میں ملک کا مرکز بن کر ابھرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اور ہندوستان کو بانس کی پیداوار میں آتم نربھر بنا سکتا ہے جسے گرین گولڈ انڈسٹری بھی کہا جاتا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے شمال مشرق کو اشٹ لکشمی بنانے کی اپیل کا ذکر کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ وزیر اعظم نے شمال مشرق پر توجہ مرکوز کرنے کو ترجیح دی ہے اور میک ان انڈیا پروگرام پر یہاں میک ان نورتھ ایسٹ کے طور پر عمل کیا جارہا ہے۔ انویسٹ انڈیا میں شمال مشرق کے لئے خصوصی ڈیسک قائم کی گئی ہے۔

جناب گوئل نے اعلیٰ صلاحیت کے حامل وزیر اعلیٰ جناب بپلب کمار کمار دیو کی قیادت میں تریپورہ میں ترقی کے سفر کو سراہتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت اپنی اتنظامیہ میں تین ’’این‘‘ کو فوقیت دینے کے لئے انتھک کام کررہی ہے جو ہیں۔’’نیت، نیتی اور نیم‘‘۔انھوں نے کہا کہ تریپورہ شمال مشرق میں چوتھی خواندہ ریاست ہے ۔ یہاں کی متحرک ہینڈلوم صنعت میں 1.36 لاکھ بنکر کام میں لگے ہوئے ہیں۔ نیز یہاں کے کٹہل لندن کو برآمد کئے جاتے ہیں۔

جناب گوئل نے کہا کہ مرکز اپنی مخصوص اسکیموں کے ذریعے شمال مشرقی خطے میں ایگرو ٹیکسٹائل اور جیو ٹیکنیکل ٹیکسٹائل کے استعمال کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ "فضائی، ریل، سڑک اور آبی راستوں کے ذریعے بہتر رابطے کے ساتھ، ریاست کی نام نہاد جغرافیائی تنہائی اب ماضی کی بات ہے۔ ریاست اب ملٹی موڈل کنیکٹیویٹی کا ایک لازمی حصہ ہے‘‘۔

جناب گوئل نے کہا کہ سرحد پار اگرتلہ-اکھوڑہ (بنگلہ دیش) ریل پروجیکٹ 972 کروڑ روپے کا ہے جس سے برآمدات کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ "اگرتلہ ہوائی اڈہ شمال مشرقی خطے کے دوسرے مصروف ترین ہوائی اڈے کے طور پر ابھرنے کے ساتھ، تریپورہ شمال مشرق میں ایک گیٹ وے کے طور پر کام کرے گا۔"

سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے ریاستی حکومت کے اقدامات بشمول سنگل ونڈو پورٹل سمیت - سواگت، کیپٹل سبسڈی (30 فیصد%)، پاور سبسڈی (50 فیصد)، ریاستی جی ایس ٹی کی مکمل ادائیگی اور 4 فیصد سود کی رعایت کی ستائش کرتے ہوئے جناب گوئل نے اسے "ملک کے بہترین سرمایہ کاری پیکجوں میں سے ایک" قرار دیا۔ یہ بتاتے ہوئے کہ سرمایہ کاری سمٹ سے تریپورہ کو اپنی حقیقی صلاحیت کا ادراک کرنے میں مدد ملے گی، جناب گوئل نے امید ظاہر کی کہ اس کانفرنس سے سرمایہ کاروں کو ریاست کے ترقیاتی سفر میں شراکت دار بننے میں مدد ملے گی۔

تینوں افواج کے مشترکہ سربراہ جنرل بپن راوت کے بے وقت انتقال پر اپنے صدمے اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے جناب گوئل نے ان کے قول کا حوالہ دیا، "ہم تشکر اور تالیوں کے خواہاں نہیں ۔ہم اس بات پر کامل یقین رکھتے ہیں کہ ’’ہم نہ تشکر کے خواہاں ہیں نہ تالیوں کے، خاموشی سے خود کو پہچانیں، ساری دنیا از خود آپ کے قدموں میں آ جائے گی‘‘۔

****

U.No:14010

ش ح۔رف س ا

 



(Release ID: 1779834) Visitor Counter : 137