سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

الیکٹرک وہیکلز کا استعمال

Posted On: 08 DEC 2021 3:02PM by PIB Delhi

         

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے  راجیہ سبھا میں  ایک تحریری جواب میں بتایا کہ  بھارتی صنعتوں کی وزارت نے  فوسل  فیولز پر انحصار کو کم کرنے کے مقصد سے  ملک میں  الیکٹرک / ہائی بریڈ وہیکلز  کے استعمال کو فروغ دینے کے لئے  سال 2015 میں ایک اسکیم  یعنی بھارت میں  (ہائی بریڈ اور ) الیکٹرک وہیکلز کے  تیزی سے اختیار کئے جانے اور  مینوفیکچرنگ  (ای اے ایم ای انڈیا) کی اسکیم تیار کی تھی۔ فی الحال  فیم انڈیا اسکیم  کے دوسرے مرحلے کو  10 ہزار کروڑ روپے کی  مجموعی بجٹ امداد  کے ساتھ  یکم اپریل 2019 سے پانچ سال کی مدت کے لئے نافذ کیا جارہا ہے۔

الیکٹرک وہیکلز پر جی ایس ٹی کو  12 سے فیصد سے کم کرکے پانچ فیصد کیا گیا ہے۔ الیکٹرک وہیکلز کے لئے چارجروں / چارجنگ اسٹیشنوں پر جی ایس ٹی کو 18 فیصد سے کم کرکے 5 فیصد کیا گیا ہے۔

حکومت نے  ایس او 5333 (ای) بتاریخ 18 اکتوبر 2018 کے ذریعہ  بیٹری سے چلائے جانے والے ٹرانسپورٹ وہیکلز  اور  ایتھنول اور  میتھانول فیولز پر چلنے والے ٹرانسپورٹ گاڑیوں کو  پرمٹ کی شرطوں سے چھوٹ دے دی ہے۔ حکومت نے  جی ایس آر 525 (ای) بتاریخ 2 اگست 2021 کے ذریعہ  رجسٹریشن سرٹی فکیٹ جاری یا  ری نیو کرانے اور  نئے رجسٹریشن مارک د یئے جانے کے مقصد کے لئے  بیٹری سے چلنے والی گاڑیوں کو فیس کی ادائیگی سے چھوٹ دے دی ہے۔

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے  موٹر وہیکل ایکٹ 1988، جیسا  2019  میں ترمیم شدہ ہے، کی دفعہ 93 کے تحت  موٹر وہیکل ایگریگیڈر گائڈ لائنس 2020 جاری کی ہیں۔ ان کے مطابق ریاستی حکومتوں کو  الیکٹرک / متبادل فیول  پر مبنی گاڑیاں چلانے کے لئے  سہولت فراہم کرانے ہوگی۔

ریاست وار الیکٹرک وہیکلز کی تفصیل ضمیمہ ایک میں دی گئی ہے۔

الیکٹرک وہیکلز کے استعمال کے بارے میں  ڈاکٹر سانتنو سین  کے ذریعہ  دریافت کئے گئے  راجیہ سبھا کے  غیر نشان زد سوال نمبر 1217 کے حصہ(ڈی) جس کا 8 دسمبر 2021 کو جواب دیا گیا، کے جواب میں پیش کیا گیا ضمیمہ I۔

 

ریاست کا نام

کل

انڈو مان و نکوبار جزائز

158

آندھرا پردیش

20

اروناچل پردیش

43,057

آسام

58,014

بہار

1,768

چنڈی گڑھ

11,881

چھتیس گڑھ

125,347

دہلی

1,312

گوا

13,063

گجرات

24,206

ہریانہ

615

ہماچل پردیش

1,321

جموں و کشمیر

10,954

جھارکھنڈ

72,544

کرناٹک

11,959

کیرلا

6

لداخ

52,506

مہاراشٹر

519

منی پور

33

میگھالیہ

19

میزورم

53

ناگالینڈ

9,887

اوڈیشہ

1,386

پڈو چیری

8,069

پنجاب

46,862

راجستھان

23

سکم

44,817

تمل ناڈو

7,103

تریپورہ

127

دادر و نگر حویلی اور دمن و دیو   (یو ٹی)

23,428

اتراکھنڈ

255,700

مغربی بنگال

43,384

کل میزان

870,141

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

نوٹ: دی گئی تفصیلات سنٹرلائزڈ  واہن 4 کے مطابق ڈیجیٹائزڈ وہیکلز ریکارڈ  کے لئے ہیں  اور  آندھرا پردیش، مدھیہ پردیش، تلنگانہ  اور لکشدیپ  کے اعداد و شمار فراہم نہیں کرائے گئے ہیں کیونکہ وہ  سینٹرالائزڈ واہن 4  میں شامل نہیں ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U- 13944

                          



(Release ID: 1779433) Visitor Counter : 140