نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

سال 2017-18 سے 2021-22 کی مدت کے دوران نیشنل اسپورٹس فیڈریشن کو امداد کی اسکیم کے تحت بھارتی پیرالمپک کمیٹی کو 32 کروڑ روپئے سے زیادہ الاٹ کئے گئے: جناب انوراگ ٹھاکر


پیرا ایتھلیٹوں کے لئے ٹاپس (ٹی او پی ایس) کے تحت پیرالمپک سائیکل کے دوران 10.50 کروڑ روپئے کی اضافی رقم خرچ کی گئی

Posted On: 07 DEC 2021 4:48PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  7/دسمبر 2021 ۔

اہم جھلکیاں:

  • حکومت دیگر کھلاڑیوں کی طرح پیرالمپک ایتھلیٹوں کو ان کی ضرورت کی ہر سہولت فراہم کرنے کے لئے پی سی آئی کو فنڈ / گرانٹ دیتی ہے۔
  • پیرا ایتھلیٹوں کے لئے ٹاپس (ٹی او پی ایس) کے تحت پیرا لمپک سائیکل کے دوران 10.50 کروڑ روپئے کی اضافی رقم خرچ کی گئی۔

حکومت کے ذریعے مالی امداد کی خاطر پیرا کھیلوں کو ترجیحی زمرے میں رکھا گیا ہے اور اس مقصد کے لئے مقررہ معیارات کے مطابق پیرا ایتھلیٹوں کی ٹریننگ اور کمپٹیٹو ایکسپوزر کے لئے سبھی ضروری مدد دستیاب کرائی جاتی ہے۔

پیرالمپک کمیٹی آف انڈیا (پی سی آئی) ملک میں پیرا ایتھلیٹوں کے لئے منظور شدہ قومی کھیل فیڈریشن (این ایس ایف) ہے۔ بھارت سرکار کے ذریعے پی سی آئی کو قومی کوچنگ کیمپوں کے انعقاد، فارین ایکسپوزر، قومی چمپئن شپ، ساز و سامان کی خرید، کوچ اور کھیل اسٹاف کی تنخواہ وغیرہ کے لئے قومی کھیل فیڈریشنوں کو مدد کی اسکیم کے تحت فنڈ / گرانٹ دیے جاتے ہیں۔ پیرا لمپک ایتھلیٹوں کی مخصوص ضرورتوں کی تکمیل کے ساتھ ساتھ انھیں دیگر کھلاڑیوں کی طرح سبھی ضروری سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں۔

قومی کھیل فیڈریشنوں کی مدد کی اسکیم کے تحت پی سی آئی کو دی گئی رقم کی تفصیل حسب ذیل ہے:

(رقم کروڑ روپئے میں)

سال

مختص رقم

خرچ کی گئی رقم

2017-18

6.00

3.30

2018-19

6.03

6.35

2019-20

10.00

5.88

2020-21 & 2021-22

10.30

3.81

(till Nov 2021)

مذکورہ بالا کے علاوہ گزشتہ پیرا لمپک سائیکل کے دوران ٹارگیٹ اولمپک پوڈیم اسکیم (ٹی او پی ایس) کے تحت ان پیرا ایتھلیٹوں جن کے ذریعے تمغہ جیتے جانے کا امکان تھا، کی ٹریننگ، آؤٹ آف پاکیٹ الاؤنسیز (او پی ایس)، فارن ایکسپوزرس، ساز و سامان کی خرید، اسپورٹس سائنس سروسیز وغیرہ کے لئے 10.50 کروڑ روپئے کی رقم خرچ کی گئی۔

یہ جانکاری نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے جواب میں دی۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.13902

 



(Release ID: 1779044) Visitor Counter : 100


Read this release in: Punjabi , English , Hindi , Tamil