صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
بچوں اور 18 سال سےکم عمر کی آبادی کے لئے ٹیکہ کاری پروگرام
Posted On:
07 DEC 2021 3:51PM by PIB Delhi
صحت اور خاندانہ بہبود کی مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ کووڈ کے لئے ویکسین لگانے سے متعلق ماہرین کا قومی گروپ این ای جی وی اے سی اور ٹیکہ کاری سے متعلق قومی تکنیکی مشاورتی گروپ این ٹی اے جی آئی) 18 سال کے کم عمر والے استفادہ کنندگان کی ٹیکہ کاری سے متعلق سائنسی شواہد پر غور کررہے ہیں۔
حکومت ہند این ای جی وی اے سی کی سفارش کے مطابق ترجیحی استفادہ کنندگان کو ٹیکے لگانے کے لئے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں کو کووڈ۔ 19 کی ویکسین مفت فراہم کرارہی ہے۔
میسرز کیڈیلا ہیلتھ کیئر کے ذریعہ تیار کردہ زائکو وی ۔ ڈی ویکسین کو نیشنل ریگولیٹر یعنی ڈی سی جی آئی نے ملک میں کئے گئے مرحلہ II اور مرحلہ III کے کلینکل ٹرائل کے عبوری کلینکل ڈاٹا کی بنیاد پر 12 سال اور اس سے زیادہ عمر والوں کے لئے ایمرجنسی کی حالت میں محدود استعمال کے لئے منظوری دے دی ہے۔
اٹھارہ سال سے کم عمر والوں کے لئے ملک میں درج ذیل کووڈ۔ 19 ویکسین کا کلینکل ٹرائل جاری ہے۔
- میسر بھارت بایو ٹیک دو سال سے 18 سال تک کے صحت مند رضا کاروں پر کوویکسین کی مرحلہ II / مرحلہ III کی کلینکل جانچ کرری ہے اور فرم نے نیشنل ریگولیٹر کے پاس عبوری سیفٹی اور امیونوجینی سٹی ڈاٹا جمع کرایا ہے۔
- سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے ذریعہ دو سے 17 سال تک کی عمر والے 920 رضا کاروں پر نینو پارٹیکل ویکسین (لکوڈ)(کووو ویکس) کے مرحلہ II / مرحلہ III کا کلینکل ٹرائل کیا جارہا ہے۔
- میسرز بایو لوجیکل ای لمیٹیڈ کے ذریعہ 5 سے زیادہ اور 18 سے کم عمر والے 624 بچوں پر سارس۔ سی او وی 2 جین کے آر بی ڈی کے مرحلہ II / مرحلہ III کا کلینکل ٹرائل کیا جارہا ہے۔
- میسرز جان سن اینڈ جان سن پرائیویٹ لمیٹیڈ کے ذریعہ 12 سے 17 سال تک کی عمر والوں میں ایڈ۔ 26 سی او وی۔2 ایس ویکسین کا مرحلہ II / مرحلہ III کا کلینکل ٹرائل کیا جارہا ہے۔ (گلوبل کلینکل ٹرائل جس میں بھارت کلینکل ٹرائل مقامات میں سے ایک ہے)
مذکورہ بالا کووڈ۔ 19 ویکسینز کی منظوری کلینکل ٹرائل کی کامیاب تکمیل اور نیشنل ریگولیٹر یعنی ڈرگ کنٹرول جنرل آف انڈیا کے پاس ڈرگز اینڈ کاسمیٹکس ایکٹ 1940 کے تحت نیو ڈرگز اینڈ کلینکل ٹرائل رولز 2019 کی شرطوں کے مطابق مطلوب ڈاٹا جمع کرانے پر دی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ ۔ن ا۔
U-13882
(Release ID: 1779041)
Visitor Counter : 178