صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارت  میں کووڈ-19ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد 128.76  کروڑ کے نشانے کو پار گئی


گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً  79  لاکھ سے زیادہ  ٹیکے لگائے گئے

شفایابی کی شرح فی الحال  98.36  فیصد ہے

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6,822نئے معاملات سامنے آئے،جو 558 دنوں میں سب سے کم تعداد ہے

بھارت  میں  زیر علاج مریضوں کی تعداد (95,014)  ہے ، جو گزشتہ 554 دنوں میں سب سے کم ہے

 جانچ کے بعد متاثر پائے جانے والے  افراد کی ہفتہ وار شرح 0.78)  فیصد) ہے  جو  گزشتہ  23  دنوں  میں 1 فیصد سے کم ہے

Posted On: 07 DEC 2021 9:47AM by PIB Delhi

آج صبح  سات بجے تک موصول ہونے والی عبوری رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران    79,39,038 افراد کو کووڈسے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے۔ اس کے ساتھ ہی بھارت میں کووڈ-19 سے بچاؤ کے ٹیکے لگانے مجموعی تعداد 128.76  کروڑ  (1,28,76,10,590) کو پار گئی۔  یہ ٹیکہ کاری  1,34,668سیشنوں میں انجام دی گئی۔

آج صبح  سات بجے تک موصول ہونے والی عبوری رپورٹ کے مطابق   ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد کی تفصیل درج ذیل ہے۔

 

طبی کارکنان

پہلی خوراک

1,03,84,773

دوسری خوراک

95,56,046

صف اول کے کارکنان

پہلی خوراک

1,83,81,553

دوسری خوراک

1,66,08,872

18سے44 سال کی عمر کے افراد

پہلی خوراک

46,93,17,106

دوسری خوراک

24,85,78,165

45 سے 59 سال کی عمر کے افراد

پہلی خوراک

18,73,53,131

دوسری خوراک

12,74,17,445

60 سال سے زیادہ عمر کے افراد

پہلی خوراک

11,72,45,359

دوسری خوراک

8,27,68,140

میزان

1,28,76,10,590

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

گزشتہ 24 گھنٹو ں کے دوران 10,004مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ جس کے ساتھ ہی شفایاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر (عالمی وبا کی ابتدا کے بعد سے) 3,40,79,612  ہوگئی ہے۔

نتیجہ کے طور پر بھارت میں شفایابی کی شرح اس وقت 98.36   فیصد ہے جو مارچ  2020 سے سب سے زیادہ ہے۔

 

1.jpg

مرکز / ریاستوں  اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں کی پائیدار اور مشترکہ کوششوں کی بنا پر یومیہ نئے معاملات 50 ہزار سے نیچے رہنے کا رجحان پایا جاتا ہے اور یہ رجحان مسلسل 6,822 دنوں سے برقرار ہے۔  

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6,822نئے معاملات سامنے آئےہیں ۔ جو 558دنوں میں سب سے کم ہے۔

 

2.jpg

 بھارت میں  اس وقت زیر علاج مریضوں کی تعداد 95,014  ہے ۔ جو554دنوں میں سب سے کم ہے۔ فی الحال مریضوں کی مجموعی تعدادملک میں زیر علاج معاملوں کا محض  0.27  فیصد ہے۔ جو مارچ 2020 سے اب تک کی سب سے کم شرح ہے۔

 

3.jpg

جانچ کی صلاحیت میں  ملک بھر میں برابر اضافہ کیا جارہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 10,79,384ٹیسٹ کئے گئے۔  بھارت  میں اب تک  مجموعی طور پر 64.94 کروڑ  سے زیادہ  (64,94,47,014) ٹیسٹ منعقد کئےگئے ہیں۔  

اب جبکہ ملک بھر میں ٹیسٹنگ  کی تعداد میں برابر اضافہ کیا جارہا ہے،زیر علاج  مریضوں کی ہفتہ وار شرح  0.78 فیصد پر قائم ہے جو کہ اس وقت گزشتہ 23دنوں سے 1 فی صد سے  نیچے رہی ہے۔ زیر علاج مریضوں کی یومیہ تعداد کی فی الحال شرح  0.63  فیصد  درج کی گئی جو گزشتہ 64دنوں میں 2فیصد سے بھی کم اور گزشتہ 99دنوں میں 3فیصد سے نیچے رہی ۔

 

4.jpg

****************

 

(ش ح۔ش ر ۔  رض)

Uno:13851

 


(Release ID: 1778723) Visitor Counter : 185