وزارت خزانہ

انکم ٹیکس محکمے نے مغربی بنگال میں تلاشی کی کارروائیاں انجام دیں

Posted On: 06 DEC 2021 11:34AM by PIB Delhi

نئی دہلی:06؍دسمبر، 2021۔انکم ٹیکس محکمے نے یکم دسمبر 2021 کو کولکاتا میں قائم ایک معروف کمپنی کے خلاف تلاشی اور ضبطی کی کارروائی انجام دی ہے جو ٹی ایم ٹی سریا اور تعمیراتی ساز وسامان وغیرہ تیار کرتی ہے۔ یہ تلاشی کی کارروائی مغربی بنگال اور اڈیشہ میں تقریباً 20 مقامات پر انجام دی گئی۔

کارروائی کے دوران گروپ کے ذریعے ٹیکس کی چوری کے مختلف طریقہ کار کا پتہ چلا ہے۔ تلاشی کے دوران ایسی بہت سی دستاویزات اور ڈیجیٹل اعداد وشمار ضبط کیے گئے ہیں جن سے بغیر حساب کتاب کے نقد ادائیگیوں، نقد خرید وفروخت  اور پیداوار کو کم دکھائے جانے وغیرہ کا پتہ چلتا ہے۔ ابتدائی جائزے میں حاصل شواہد سے انکشاف ہوتا ہے کہ گروپ کے ذریعے ایسی کئی کاغذی / جعلی کمپنیاں چلائی جارہی تھیں جن سے آمدنی کو مختلف طریقوں سے خرد برد کیا جاسکے۔ اس طرح کے طریقہ کار کو گروپ کے اہم افراد میں سے ایک نے قبول بھی کیا ہے۔

تلاشی کی کارروائی کے دوران 75 لاکھ روپئے نقد اور تقریباً 2.26 کروڑ روپئے کے زیورات ضبط کیے گئے ہیں جبکہ کئی بینک لاکروں کو بھی منجمد کردیا گیا ہے۔ اب تک اس تلاشی کی کارروائی سے تقریباً 100 کروڑ روپئے کی بغیر حساب کتاب والی آمدنی کا پتہ چلا ہے۔

مزید تفتیش جاری ہے۔

-----------------------

ش ح۔و ا۔ ع ن

U NO:13803



(Release ID: 1778400) Visitor Counter : 129


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Telugu