بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر سربانند سونووال نے منی پور میں لوکٹک جھیل  میں آئی ڈبلیو اے آئی جیٹی کا معائنہ کیا ؛ انہوں نے کہا لوکٹک جھیل کو دنیا کے اہم ترین سیاحتی مقامات میں سے ایک بنائیں گے

Posted On: 04 DEC 2021 7:51PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 04  دسمبر      بندرگاہوں، جہاز رانی، آبی گزرگاہوں اور آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال آج منی پور کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے آج مشہور لوکٹک جھیل  میں ہندوستان کے اندرون ملک آبی گزرگاہ (آئی ڈبلیو آے آئی) جیٹی کا معائنہ کیا۔ انہوں نے جھیل میں کشتی سے سیر بھی کی۔مرکزی  وزیر نے لوکٹک جھیل کی خوبصورتی اور سیاحت  نیز اس سے منسلک سرگرمیوں کے لحاظ سے اس میں موجود بے پناہ صلاحیتوں کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے کہا، لوکٹک ایشیا کے سب سے بڑے آبی ذخائر میں سے ایک ہے اور اس کی خوبصورتی بے مثال ہے۔ یہ ہریالی، سمندری حیاتیات، نیلے پہاڑوں سے گھری ہوئی ہے۔ وزیر موصوف نے جھیل کے فروغ اور ترقی نیز اسے دنیا کے سب سے اہم سیاحتی مقامات میں سے ایک بنانے پر تفصیل سے بات کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001D41W.jpg

جناب سونووال نے اندرون ملک آبی گزرگاہ کی ترقی اور آیوش کے شعبوں میں حکومت منی پور کو مکمل تعاون فراہم کرنے کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا، وزیر اعظم جناب نریندر مودی رابطے، بنیادی ڈھانچے، نوجوانوں اور کسانوں کی ترقی پر زور دینے کے ساتھ تھ، شمال مشرقی خطہ پر پوری توجہ دے رہے ہیں۔ مرکزی وزیر نے منی پور کے وزیر اعلیٰ جناب این بیرن سنگھ کو عظیم خدمات انجام دینے پر احترام کا اظہار کیا اور کہا کہ ان  کی قیادت میں ریاست میں بہت ترقی ہوئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002ISLC.jpg

اس موقع پر مرکزی وزیر مملکت جناب آر کے رنجن سنگھ، ایم ایل اے جناب پی شرت چندر سنگھ، لوکٹک ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین جناب ایل سوشیندر میتی اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-13773


(Release ID: 1778293) Visitor Counter : 144