وزارت خزانہ
محکمہ انکم ٹیکس کے نئے ای فائلنگ پورٹل پر 3 کروڑ سے زیادہ انکم ٹیکس ریٹرن داخل کیے گئے ؛ جن ٹیکس دہندگان نے ابھی تک اے وائی 2021-22 کے لیے اپنا انکم ٹیکس ریٹرن داخل نہیں کیا ہے، انہیں جلد سے جلدداخل کرنے کی صلاح دی جاتی ہے
Posted On:
05 DEC 2021 2:03PM by PIB Delhi
نئی دہلی۔ 05 نومبر محکمہ انکم ٹیکس کے نئے ای-فائلنگ پورٹل پر3 دسمبر 2021 تک 3 کروڑ سے زیادہ انکم ٹیکس ریٹرن داخل کیے جا چکے ہیں۔ یومیہ داخل کئے جا رہے آئی ٹی آر کی تعداد 4 لاکھ سے زیادہ ہے اور یہ تعداد روزانہ بڑھ رہی ہے، کیونکہ 31دسمبر 2021 کی توسیع شدہ مقررہ تاریخ قریب آ رہی ہے۔
محکمہ انکم ٹیکس تمام ٹیکس دہندگان سے پرزور اپیل کرتا ہے کہ وہ اپنا فارم 26اے ایس اور سالانہ انفارمیشن ا سٹیٹمنٹ (اے آئی ایس) کو ای فائلنگ پورٹل کے ذریعہ دیکھیں تاکہ ٹی ڈی ایس اور ٹیکس کی ادائیگیوں کی درستگی کی تصدیق کی جا سکے اور آئی ٹی آر کو پہلے سے بھرنے کا فائدہ اٹھایا جا سکے۔ ایکویٹی/میوچل فنڈز وغیرہ کی خرید و فروخت کی صورت میں ٹیکس دہندگان کے لیے اپنا بینک پاس بک،سود کے سرٹیفکیٹ، فارم 16 اور بروکریجز سے سرمایہ سے منافع کی تقسیم کے ساتھ اے آئی ایس کی تفصیل میں ڈیٹا کی جانچ کرنا ضروری ہے ۔
اے وائی 2021-22 کے لیے انکم ٹیکس ریٹرن (آئی ٹی آر)داخل کرنے کی تعداد بڑھ کر 3.03 کروڑ آئی ٹی آر ہو گئی ہے۔ ان میں سے 58.98 فیصد آئی ٹی آر1 (1.78)، 8 فیصد آئی ٹی آر 2 (24.42 لاکھ)، 8.7 فیصد آئی ٹی آر 3 (26.58 لاکھ)، 23.12 فیصد آئی ٹی آر 4 (70.07 لاکھ)، آئی ٹی آر 5 (2.14 لاکھ) آئی ٹی آر 6 (0.91 لاکھ) اور آئی ٹی آر 7 ( 0.15 لاکھ)۔ ان میں سے 52 فیصد سے زیادہ آئی ٹی آر پورٹل پر آن لائن آئی ٹی آر فارم کا استعمال کرتے ہوئے فائل کیے جاتے ہیں اور بیلنس کو آف لائن سافٹ ویئر یوسے بنائے گئے آئی ٹی آر کا استعمال کرکے اپ لوڈ کیے جاتے ہیں۔
محکمہ کے لیے آئی ٹی آر سے متعلق کارروائی شروع کرنے اور اگر کوئی ہے تو ریفنڈ جاری کرنے کے لیے آدھار او ٹی پی اور دیگر طریقوں کے ذریعہ ای تصدیق کا عمل اہم ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ 2.69 کروڑ ریٹرن کی ای تصدیق کی جا چکی ہے، جن میں سے 2.28 کروڑ سے زیادہ آدھار پر مبنی او ٹی پی کے ذریعہ کیے گئے ہیں۔
نومبر میں تصدیق شدہ آئی ٹی آر 1،2 اور 4 میں سے 48 فیصد کی کاروائی اسی روز مکمل کر لی گئی ہے۔ تصدیق شدہ آئی ٹی آر میں سے 2.11 کروڑ سے زیادہ آئی ٹی آر کی کارروائی مکمل کی جا چکی ہے اور اے وائی 2021-22 کے لیے 82.80 لاکھ سے زیادہ رقم واپس کی جا چکی ہے۔ ٹیکس دہندگان سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ یقینی بنائیں کہ رقم کی واپسی کے کریڈٹ کے لیے منتخب کردہ بینک اکاؤنٹ میں ان کا پَین نمبر بینک سے منسلک ہونا چاہیے تاکہ رقم کی واپسی میں ناکامی سے بچا جا سکے۔
مجموعی طور پر 8.33 لاکھ ڈی ایس سی رجسٹر کیے گئے ہیں۔ ڈی ایس سی رجسٹریشن کے آسان عمل میں کسی بھی فرد کو اپنے ڈی ایس سی کو صرف ایک بار رجسٹر کرنا پڑتا ہے اور اسے کسی بھی محکمے یا کمپنی میں استعمال کر سکتا ہے جہاں فرد شراکت دار ، ڈائریکٹر وغیرہ ہو اور اس کے لیے ہر ادارے یا کمپنی کے لیے دوبارہ رجسٹریشن کروانا ضروری نہیں ہے۔
3 دسمبر 2021 تک 34.01 لاکھ سے زیادہ قانونی فارم جمع کیے گئے ہیں جن میں 15.11 لاکھ ٹی ڈی ایس تفصیلات ، ٹرسٹ/اداروں کی رجسٹریشن کے لیے 1.56 لاکھ فارم 10 اے، بقایا جات تنخواہ کے لیے3.29 لاکھ فارم 10ای، اپیل داخل کرنے سے متعلق 49,295 فارم 35 اور 35،342 ڈی ٹی وی وی فارم 4 شامل ہیں ۔ 7.81 لاکھ سے زیادہ 15 سی اے اور 1.82 لاکھ سے زیادہ 15 سی بی فارم داخل کیے گئے ہیں۔ 29.54 لاکھ سے زیادہ مفت ای-پین آن لائن تقسیم کیے گئے ہیں۔ رجسٹریشن اور تعمیل کے لیے قانونی وارث سے متعلق عمل کو فعال کیا گیا ہے۔
محکمہ ٹیکس دہندگان کو ای میل، ایس ایم ایس اور میڈیا مہم کے ذریعہ بلا تاخیر انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرنے کی ترغیب دینے کے ساتھ ساتھ یاددہانی بھی کرا رہا ہے۔
تمام ٹیکس دہندگان جنہوں نے ابھی تک اے وائی 2021-22 کے لیے اپنے انکم ٹیکس ریٹرن داخل نہیں کیا ہے ، ان سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ آخری لمحات کی ہجوم سے بچنے کے لیے جلد از جلد اپنے ریٹرن داخل کر دیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ج ا (
U-13769
(Release ID: 1778292)
Visitor Counter : 240