نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

گھبرانے کی ضرورت نہیں بلکہ احتیاطی اقدامات کریں اور کووڈ کے تعلق سے مناسب برتاؤ کریں – نائب صدر جمہوریہ کا کووڈ کے نئے ویرینٹ کے تناظر میں اظہار خیال


لوگوں سے جلد از جلد ٹیکہ لگوانے کی اپیل

بھارت کی کامیابی دنیا کی کامیابی ہے، کوئی بھی طاقت ہماری ترقی کی راہ میں حائل نہیں ہوسکتی: نائب صدر

جناب نائیڈو کی سبھی حصص داروں سے بھارت کو ایک بار پھر ’’وشو گرو‘‘ بنانے کے لئے کام کرنے کی اپیل

نائب صدر نے گوتم چنتا منی کی کتاب ’دی مڈوے بیٹل: مودیز رولر – کوسٹر سیکنڈ ٹرم‘ کا اجرا کیا

Posted On: 04 DEC 2021 5:57PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  4/دسمبر 2021 ۔ نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج لوگوں سے کہا کہ کورونا وائرس کے نئے اسٹرین سے نہ گھبرائیں۔ انھوں نے مشورہ دیا کہ محتاط رہیں اور جب تک اس وبا کا خاتمہ نہیں ہوجاتا تب تک کووڈ سے متعلق مناسب برتاؤ پر عمل کرتے رہیں۔ انھوں نے لوگوں سے یہ اپیل بھی کی کہ اگر انھیں کوئی تردد ہو تو اس سے باہر نکلیں اور جلد از جلد ٹیکہ لگوائیں۔

جناب گوتم چنتا منی کی کتاب ’دی مڈوے بیٹل: مودیز رولر – کوسٹر سیکنڈ ٹرم‘ کا آج اُپ راشٹرپتی نواس میں اجرا کرتے ہوئے نائب صدر نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا پوری نسل انسانی کے لئے ایل چیلنج کی شکل میں سامنے آئی ہے۔ انھوں نے بھارت میں جاری دنیا کی سب سے بڑی ٹیکہ کاری مہم کی سراہنا کی۔

حالیہ برسوں میں بھارت کے اہم واقعات سے پُر سفر پر مبنی اس بروقت کتاب کے لئے جناب چنتا منی کی ستائش کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے اس بات کا اعتراف کیا کہ معاصر تاریخ لکھنا کوئی آسام کام نہیں ہے۔ گزشتہ سات برسوں کے دوران حکمرانی کے عمل میں کی گئی بڑی تبدیلیوں کا حوالہ دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یہ تبدیلیاں 1.3 بلین لوگوں کو بااختیار اور اہل دونوں بنانے والے ہیں تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کرسکیں۔ انھوں نے کہا کہ بات چاہے زندگی کی بقا کے امکان کی ہو، مالی شمولیت کی ہو، حفظان صحت سہولتوں تک رسائی کی ہو، اپنا گھر ہونے کی ہو یا صنعت کارانہ صلاحیتوں کو اعزاز دینے کی ہو، ہر گزرتے دن کے ساتھ بھارت کے لوگوں کا معیار زندگی بہتر ہوتا جارہا ہے۔

وزیر اعظم کے تین الفاظ ’ریفارم، پرفارم اور ٹرانسفارم‘ پر مشتمل اصول کا ذکر کرتے ہوئے مالی شمولیت، انشورنس کوریج، غریب خواتین کو ایل پی جی کنکشن کی تعداد اور گھروں میں نل کے پانی کا کنکشن جیسے متعدد شعبوں میں گزشتہ چند برسوں میں ملک کے ذریعے کی گئی زبردست پیش رفت کی نائب صدر نے ستائش کی۔ انھوں نے کہا کہ کم از کم حکومت اور زیادہ سے زیادہ حکمرانی کے اصول پر عمل کرتے ہوئے، حکومت ہر شعبے میں یکسر تبدیلی لانے کے لئے ٹکنالوجی کا استعمال کررہی ہے۔ انھوں نے بھارت کے دنیا میں تیسرا سب سے بڑا اسٹارٹ اَپ ایکو سسٹم بننے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ ملک میں کاروبار کے ماحول کو بہتر بنانے کے تئیں حکومت کے عزم کا یہ ثبوت ہے کہ عالمی بینک کے ’ایز آن ڈوئنگ بزنس انڈیکس‘ میں بھارت کی رینکنگ بڑ کر 63 ویں مقام پر پہنچ گئی ہے۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ہماری راہ میں اب بھی بہت سے چیلنج ہیں، نائب صدر نے کہا کہ آزادی کے وقت سے ہی بھارت نے بہت سی رکاوٹوں کا سامنا کیا ہے، لیکن ہم کامیابی کے ساتھ ان پر قابو پاسکے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کوئی بھی چیز ہماری ترقی اور انسانیت کی راہ میں حائل نہیں ہوسکتی، یہی وجہ ہے کہ بھارت کی کامیابی دنیا کی کامیابی ہے۔ بھارت کو ایک بار پھر ’وشو گرو‘ بنانے کی اپیل کرتے ہوئے انھوں نے سبھی حصص داروں سے اپیل کی کہ وہ متحد ہوکر ایک خودکفیل، خوش حال، مسرور اور مضبوط بھارت کے اس مہایگیہ میں شامل ہوں۔

’دی مڈوے بیٹل‘ کو مصنف کی ایک قابل ستائش کوشش قرار دیتے ہوئے جناب نائیڈو نے کہا کہ یہ کتاب لوگوں کو معاصر دور اور اس کے متعدد چیلنجوں کے بارے میں گہری سمجھ سے روشناس کرائے گی۔ انھوں نے کہا کہ ماضی قریب نے ہر بھارتی کو یہ یقین دلایا ہے کہ یہ ممکن ہے کہ ایک خودکفیل بھارت کو عالمی لیڈر کے طور پر ابھرتے ہوئے دیکھنے کے بارے میں سوچا جاسکے اور ایسا ہوتا بھی دیکھا جاسکے۔

نائب صدر نے مزید کہا کہ بھارت کی اسٹریٹیجک شراکت داری باہمی احترام پر مبنی ہے اور ملک نے ہماری سلامتی اور اقتدار اعلیٰ کو چیلنج کرنے والی تخریبی قوتوں کو ٹھوس جواب دیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہمارا غیر متزلزل یقین اور ہر ممکن طریقے سے ’آتم نربھر‘ بننے کا ہمارا عزم، ہمارا رہنما ہے۔

معروف صحافی اور اطلاعات و نشریات کی وزارت کے اعلیٰ مشیر جناب کنچن گپتا، بلومز بری انڈیا کی ایڈیٹر محترمہ پرینا بھوہرا اور دیگر کتاب کی رسم اجرا کی تقریب میں موجود تھے۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.13754


(Release ID: 1778124) Visitor Counter : 166