وزارت دفاع

این سی سی نے 1971 کی جنگ کے بہادروں کے اعزاز میں ’آزادی کی وجے شرنکھلا‘ اور ’سنسکرتیوں کا مہا سنگم‘کا آغاز کیا

Posted On: 04 DEC 2021 9:55AM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 04 دسمبر 2021:

نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) آزادی کا امرت مہوتسو کےجزو کے طور پر ’آزادی کی وجے شرنکھلا اور سنسکرتیوں کا مہوتسو‘ تقریب کا اہتمام کر رہی ہے۔تقریب کا پہلا حصہ یعنی ’آزادی کی وجے شرنکھلا‘ کا انعقاد 28 نومبر سے 10 دسمبر 2021 تک کیا جا رہا ہے جس کے دوران 1971 کی جنگ کے بہادروں کو ملک بھر کے 75 مقامات پر اعزاز بخشا جائے گا۔ ان 75 مقامات میں سے، پانچ مقامات کو گیلری ایوارڈس پورٹل (https://www.gallantryawards.gov.in/)پر براہِ راست نشر کرنے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

تقریب کے دوسرے حصے یعنی ’سنسکرتیوں کا مہا سنگم‘کے تحت  ایک خصوصی قومی متحدہ کیمپ کا اہتمام دہلی میں کیا جائے گا جس میں ملک بھر کے امیدواران ثقافتی تبادلے کے پروگرام میں حصہ لیں گے۔ اس پروگرام کا اختتام قومی راجدھانی میں واقع این سی سی کیمپ آڈی ٹوریم میں ہوگا جہاں سرحدی اور ساحلی علاقوں کے کیڈٹس اپنی متعلقہ ریاستوں کے خوبصورت مقامی رقص اور ایک مربوط نغمہ پیش کریں گے جسے 22 زبانوں میں گایا جائے گا۔

اس بڑی تقریب کے مقاصد ہیں، 75 مقامات پر 1971 کے بہادروں کے کنبے کے اراکین کی عزت افزائی کرنا اور اس عمل کو پورے ملک کے سامنے پیش کرنا ۔ اس تقریب کے دوران خصوصی طور پر شامل سرحدی اور ساحلی علاقوں، جہاں ’تکثیریت میں وحدانیت‘ کو مضبوط کرنے کے لیے حال ہی میں این سی سی کو متعارف کرایا گیا ہے، سمیت بھارت کی متنوع ثقافت کو بھی پیش کیا جائے گا۔

*********

ش ح۔اب ن ۔ م ف

U. NO. 13726



(Release ID: 1777927) Visitor Counter : 131