صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آکسیجن پلانٹوں سے لیس نئے اسپتال

Posted On: 03 DEC 2021 3:31PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  3/دسمبر 2021 ۔ صحت و کنبہ بہبود کی مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت نے تقریباً 2000 میٹرک ٹن کی صلاحیت والے جن 1563 پریشر سوئنگ ایزارپشن (پی ایس اے) آکسیجن جنریشن پلانٹس کو منظوری دی ہے، انھیں ملک بھر میں عوامی صحت مراکز میں لگایا گیا ہے۔ ان میں وہ 1225 پی ایس اے پلانٹس شامل ہیں جنھیں ملک کے ہر ضلع میں پی ایم کیئرس فنڈ کے تحت لگایا گیا ہے اور شروع کیا گیا ہے۔ مزید برآں 281 پی ایس اے پلانٹس پیٹرولیم و قدرتی گیس کی وزارت، توانائی کی وزارت، کوئلے کی وزارت، ریلویز کی وزارت کے پی ایس یوز کے ذریعے لگایا جارہا ہے اور 57 پی ایس اے پلانٹس بیرونی گرانٹس کے تحت موصول ہوئے ہیں۔ ریاستوں سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ عوامی صحت مراکز میں پی ایس اے پلانٹ لگائیں اور نجی صحت مراکز میں پی ایس اے پلانٹ لگانے کی سہولت بہم پہنچائیں۔ نیشنل میڈیکل کمیشن نے بھی سالانہ ایم بی بی ایس ایڈمیشن ریگولیشنز 2020 کے لئے کم از کم درکار ضرورتوں میں بھی ترمیم کی ہے، تاکہ سبھی میڈیکل کالجوں کے لئے پی ایس اے پلانٹس لگانے کو لازمی بنایا جاسکے۔

 

******

 

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.13695

 


(Release ID: 1777815)