نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

حکومت  نے مردوں کی ہاکی ٹیم پر گزشتہ پانچ سال کے دوران 65 کروڑ روپئے سے زیادہ خرچ کئے  ہیں : جناب انوراگ ٹھاکر

Posted On: 02 DEC 2021 5:09PM by PIB Delhi

نئی دہلی :02 ؍دسمبر2021:

نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری سوال کے جواب میں یہ جانکاری فراہم کی ۔

حکومت نے گزشتہ پانچ سال کے دوران مردوں کی ہاکی ٹیم پر 65 کروڑ روپئے سے زیادہ خرچ کئے ہیں۔ گزشتہ پانچ سال کے دوران یعنی 17-2016 سے 21-2020 کے دوران  کوچنگ کیمپوں کے انعقاد، غیرملکی مقابلوں میں شرکت، گھریلو مقابلوں، کوچز حضرات کی تنخواہوں اور ہاکی سے متعلقہ سازوسامان  وغیرہ پر 45.05 کروڑ روپئے کی رقم مردوں کی سینئر ہاکی کی ٹیم پر خرچ کی گئی ہے جبکہ مردوں کی جونیئر ہاکی ٹیم پر 20.23 کروڑ روپئے خرچ کئے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ 17-2016 کے بعد سے ہاکی کے لئے 103.98 کروڑ روپئے مالیت کے بنیادی ڈھانچے کے 20 پروجیکٹوں کو بھی کھیلو انڈیا اسکیم کے تحت منظوری دی گئی ہے۔

 

************

ش ح۔ ۔ م  ص ۔ ع  م

 (U: 13673)

 



(Release ID: 1777534) Visitor Counter : 138