اسٹیل کی وزارت
این ایم ڈی سی کی نومبر ماہ میں اب تک کی سب سے شاندار کارکردگی رہی
Posted On:
02 DEC 2021 1:08PM by PIB Delhi
وزارت اسٹیل کے تحت کام کرنے والے سرکاری ادارہ، نیشنل منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹیڈ (این ایم ڈی سی)نے اپنی شروعات کے بعد نومبر ماہ میں اب تک کی سب سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ نومبر 2021 میں این ایم ڈی سی نے 3.34 میٹرک ٹن خام لوہے کی پیداوار کی ہے جبکہ نومبر 2021 میں اس کی فروخت 2.88میٹرک ٹن رہی ہے۔ مالی سال 2022 کے آٹھ مہینوں کے لئے ماہ نومبر 2021 تک کی مجموعی پیداوار اور فروخت بالترتیب 24.37 میٹرک اور 24.96 میٹرک ٹن رہی جو کہ کسی بھی سال کے لئے نومبر ماہ تک کی اب تک کی سب سے شاندار کارکردگی ہے۔ کمپنی نے پیداوار میں 36 فی صد اور فروخت میں 33 فی صد کا اضافہ حاصل کیا ہے۔
لاگاتار دوسرے سال شاندار کارکردگی حاصل کرنے پر این ایم ڈی سی کی ٹیم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے این ایم ڈی سی کے سی ایم ڈی جناب سمت دیب نےکہا کہ ‘‘تازہ ترین جی ڈی بی کی ترقی یہ بتاتی ہے کہ معیشت مضبوطی سے بحال ہورہی ہے اور یہ کافی امید افزا ہے ، حالانکہ این ایم ڈی سی پہلے سے ہی اگلے پانچ سالوں میں اپنی پیداوار کو دوگنا کرنے کی راہ پر گامزن ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم نے ان گزشتہ دو سالوں کےدوران جو سبق حاصل کئے ہیں ، انہیں یاد رکھا جائے اور خود کو اور اپنے کام کاج کو بہتر طریقے سے بچانے کی کوشش کی جائے۔’’
ش ح۔ ق ت۔ ج
UNO*13629
(Release ID: 1777179)
Visitor Counter : 123