بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
وی او چدمبرنارپورٹ ٹرسٹ میں وجلینس بیداری ہفتہ 2021منایاگیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
02 DEC 2021 11:20AM by PIB Delhi
نئی دہلی ، 2 ؍دسمبر:29نومبر ، 2021کو وی اوچدمبرنارپورٹ ٹرسٹ میں منعقد وجیلنس بیداری ہفتہ -2021کی اختتامی تقریب کے دوران مسابقت میں شامل مختلف فاتحین کو انعامات سے نوازاگیا۔ ان مقابلوں کا انعقاد پورٹ کے اسکول اورکالج کے طلباء نیزملازمین کے لئے کیاگیاتھا ۔ ہفتہ روزہ طویل یہ وجیلینس بیداری ہفتہ 26اکتوبر سے یکم ، نومبر 2021تک منایاگیا ۔ بندرگاہ کی طرف سے منعقدہ ان مقابلوں میں 150اسکولوں /کالجوں کے طلباء اورملازمین نے سرگرمی سے حصہ لیا ۔

وی او چدمبرنارپورٹ ٹرسٹ کے چیئرمین ٹی کے رام چندرن نے اپنے خطاب میں بتایاکہ ملک کے ہرشہری مختلف سرکاری تنظیموں کے ساتھ بڑی تعداد میں بات چیت کرتے ہیں ۔انھوں نے زوردیتے ہوئے کہاکہ ان بات چیت کو عمل میں لایاجاناضروری ہے کیونکہ اعلیٰ سطح پر امکانات تنظیمی اہداف کے حصول کے لئے برقراررکھے جاسکتے ہیں ۔ وی اوسی پورٹ ٹرسٹ کے چیف وجیلینس افسرنے وضاحت کی کہ اسکولوں اورکالجوں کے لئے منعقد کئے گئے اس مقابلے سے ملک کی تعمیر کے عمل میں بدعنوانی سے درپیش رکاوٹوں کے مسئلہ پر نوجوانوں کے ذہنوں میں چنگاری پیداہوگی ۔
**************
(ش ح ۔ ع ح ۔ ع آ)
U-13613
(ریلیز آئی ڈی: 1777127)
وزیٹر کاؤنٹر : 212