شہری ہوابازی کی وزارت

آئی سی ایم آر نے سارس – سی او وی-2 کی مولیکیولر ٹیسٹنگ کے لئے 9 نظامات کو منظوری دی


فہرست بند جوکھم والے ممالک سے آنے والے مسافروں کو چھوڑکر باقی افراد کے لئے سیلف پیڈ رینڈم سیمپلنگ 2 فیصد تک محدود ہے

Posted On: 01 DEC 2021 3:39PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  یکم دسمبر 2021 ۔ صحت و کنبہ بہبود کی وزارت نے 28 نومبر 2021 کو ’’الگوردھم: گائیڈ لائنس فار انٹرنیشنل ایرائیولس‘‘ جاری کیا تھا۔ اس سلسلے میں مسافروں کی بہتر سمجھ اور انھیں محفوظ اور کسی طرح کی پریشانی سے پاک بین الاقوامی ہوائی سفر کے سلسلے میں اہل بنانے کے لئے درج ذیل اکثر دریافت کئے جانے والے سوالات (ایف اے قیوز) جاری کئے گئے ہیں۔ یہاں اس بات کو اجاگر کیا جاسکتا ہے کہ ملک کے ہر شہری کی اچھی صحت و سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے یہ اقدامات کئے جارہے ہیں، تاکہ آنے والے دنوں میں کوئی مسئلہ پیدا نہ ہو۔

صحت و کنبہ بہبود کی وزارت کے ذریعے جاری بین الاقوامی ایرائیولس (آمد) سے متعلق رہنما ہدایات یہاں دیکھی جاسکتی ہیں:

https://www.mohfw.gov.in/pdf/GuidelinesforInternationalarrivalsdated30thNovember2021.pdf.

یہاں ممالک کی فہرست دیکھی جاسکتی ہے:

https://www.mohfw.gov.in/pdf/ListofCountriestobereferredtoincontextofGuidelinesforinternationalarrivalsdated28thNovember2021updatedon30112021.pdf

الگوردھم: گائیڈ لائنس فار انٹرنیشنل ایرائیولس یہاں دیکھے جاسکتے ہیں:

https://www.mohfw.gov.in/pdf/Algorithmforrevisedguidelinesforinternationalarrivals30thNovember2021.pdf.

سوال نمبر 1۔ آئی سی ایم آر نے ہوائی اڈوں پر سارس – سی او وی-2 کی مولیکیولر ٹیسٹنگ کے لئے آر ٹی-پی سی آر ٹیسٹ کے کن نظامات کو منظوری دی ہے؟

وضاحت: آئی سی ایم آر نے سارس – سی او وی-2 کی مالیکیولر ٹیسٹنگ کے لئے درج ذیل نظامات (سسٹمز) کو منظوری دی ہے (ان سبھی نظامات کو آر ٹی پی سی آر کے مساوی مانا جاتا ہے)۔ جانچ کرنے والے لیبس سبھی طرح کے انفیکشن (پوزیٹیو) کے معاملات کے لئے جینوم سیکوئینسنگ یقینی بنانے کے لئے آئی سی ایم آر / ایم او ایچ ایف ڈبلیو کی رہنما ہدایات پر عمل کریں گے۔

  1. اوپن سسٹم آر ٹی پی سی آر
  2. ٹرونیٹ
  3. جین ایکسپرٹ
  4. آر ٹی ایل اے ایم پی
  5. سی آر آئی ایس پی آر / ٹی اے ٹی اے ایم ڈی چیک/ ایف ای ایل یو ڈی اے
  6. ایباٹ آئی ڈی ناؤ
  7. ایکیولا بائی تھرموفیشر
  8. ریپڈ آر ٹی پی سی آر

a۔ کووڈ ایکس ڈائریکٹ پلیکس

شہری ہوا بازی کی وزارت کے ذریعے ہوائی اڈوں کو ضروری سہولتوں اور لاجسٹکس کی توسیع کرکے مسافروں کو آر ٹی- پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت دستیاب کرانے کے سلسلے میں رہنما ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

سوال نمبر 2۔ جوکھم / خطرے والے ملکوں کو چھوڑکر دیگر ممالک سے آنے والے مسافروں (ایم او ایچ ایف ڈبلیو کی تازہ ترین رہنما ہدایات کے مطابق) کی رینڈم طریقے سے جانچ کی جائے گی۔  کیا انھیں جانچ کی رپورٹ ملنے تک ہوائی اڈے پر انتظار کرنے کی ضرورت ہے؟ کیا انھیں بھیڑ کم کرنے کے لئے ہوائی اڈے سے باہر جانے کی اجازت دی جاسکتی ہے؟

وضاحت: رینڈم سیمپلنگ میں شامل مسافر کو ٹیسٹ کے لئے اپنا سیمپل دینے کے بعد باہر جانے کی اجازت دی جاسکتی ہے۔ اب صحت و کنبہ بہبود کی وزارت کی تازہ ترین رہنما ہدایات کے مطابق سیلف پیڈ (بذات خود ادائیگی) کی بنیاد پر رینڈم سیمپلنگ 2 فیصد تک محدود ہوگی۔ ایئرلائنس / ہوائے اڈے رینڈم سیمپلنگ کے تعلق سے مسافروں کا انتخاب کرنے کے لئے ریاستی / مرکز کے زیر انتظام علاقے کی حکومتوں کے اہلکاروں کے ساتھ تال میل قائم کرسکتے ہیں۔

سوال نمبر 3۔ اگر دوسرے ملکوں کے مسافر خطرے والے ملکوں کے ہوائی اڈے سے ہوکر سفر کررہے ہیں، لیکن وہ ہوائی اڈے کے اندر ہی رہتے ہیں تو کیا انھیں سیلف ڈیکلیئریشن فارم کی بنیاد پر آمد کے بعد ٹیسٹ سے رعایت دی جاسکتی ہے؟

وضاحت: اگر کوئی مسافر شخص بغیر خطرے والے ملک سے سفر کررہا ہے اور اپنی منزل تک جانے والی پرواز لینے سے پہلے خطرے والے ملک میں صرف ایک ٹرانزٹ ہے تو انھیں آمد کے بعد کی جانچ کرانے سے رعایت دی جاسکتی ہے۔ حالانکہ اگر اس شخص نے گزشتہ 14 دنوں میں کسی بھی خطرے والے ملک کا سفر کیا ہے تو اسے آمد کے بعد ٹیسٹ کروانے اور دیگر اضافی بندشوں وغیرہ کے لئے کہا جائے گا۔

سوال نمبر 4: آمد کی جگہ پر کووڈ-19 ٹیسٹ کے لئے نمونہ جمع (سیلف پیڈ) کرنا ہے ایسے مسافروں کو روانگی یا کنیکٹنگ فلائٹ لینے سے پہلے آمد والے ہوائی اڈے پر اپنے ٹیسٹ کے نتیجے کا انتظار کرنے کی ضرورت ہوگی؟

وضاحت: اس کا مطلب ہے کہ نگیٹیو رپورٹ ملنے کے بعد مسافر اپنی حتمی منزل تک پہنچنے کے لئے کنیکٹنگ فلائٹ لے سکتے ہیں۔

سوال نمبر 5: کیا ٹیسٹ کا نتیجہ ملتے ہی مسافروں کا ایگزٹ مرحلہ وار طریقے سے ہوسکتا ہے، تاکہ سبھی کو کسی خصوصی پرواز کے ہر مسافر کو جانچ کی رپورٹ ملنے تک انتظار کرنے کی ضرورت نہ ہو؟

وضاحت: کوئی مسافر خود کے متاثر نہ ہونے (نگیٹیو پائے جانے) کی رپورٹ حاصل کرنے کے بعد ہوائی اڈے سے باہر نکل سکتا ہے یا حتمی منزل کے لئے کنیکٹنگ فلائٹ لے سکتا ہے۔ انھیں ساتھی مسافروں کے رپورٹ کا نتیجہ آنے تک انتظار کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.13584



(Release ID: 1776970) Visitor Counter : 190