سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

ہندستانی سائنس دانوں نے تحریک آزادی میں اہم رول ادا کیا :مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ


ہندستانی تحریک آزادی اور سائنس کا کردار’ موضوع پر دو روزہ قومی کانفرنس میں سائنس سے وابستہ افراد ، اساتذہ اور سائنس دانوں نے نوآبادیاتی ہندستان میں سائنس کے رول پر بات کی

Posted On: 01 DEC 2021 11:28AM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، یکم دسمبر/ ارضیاتی سائنس ، سائنس اور ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ  ہندستانی سائنس دانوں نے نہ صرف ملک کو آزاد کرانےمیں اہم رول ادا کیا بلکہ وہ آج بھی ملک کی ترقی میں اپنا اہم رول ادا کررہے ہیں۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ‘ہندستانی تحریک آزادی اور سائنس کا کردار’ موضوع پر منعقد دو روزہ  قومی سمینار میں  بطور مہمان خصوصی  شرکت کررہے تھے۔

مرکزی وزیر نےیہ بھی کہا کہ  ہندستان کو نوآبادیاتی  سائنسی منصوبوں کے تحت  ہی  غلام بنایا گیا تھا اور ملک نے  بھی ہندستانی سائنسی منصوبوں کے ذریعہ ہی آزادی حاصل کی۔  انہوں نےتحریک آزادی کے دوران سائنس دانوں کےذریعہ ادا کئےگئے رول پر مزید روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ  جو لوگ سائنسی سرگرمیوں میں مصروف نہیں تھے، انہوں نے بھی آزادی کی لڑائی لڑنے کے لئےسائنسی طریقے اپنائے ۔مثال کے طور پر انہوں نے  خودمہاتماگاندھی سب سے بڑےسائنسی جانباز  تھے اوربرطانوی حکومت کے خلاف ان ان کا عدم تشدد اور ستیہ گرہ  پر مبنی طریقہ بھی  ایک سائنسی طریقہ ہی تھا۔ وزیر موصوف نے سرجےسی بوس  کی سالگرہ پر ان کے کارناموں کو بھی یاد کیا۔

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی، بمبئی ،کے پروفیسر بی این جگتاپ نے کہا کہ سائنس تحریک آزادی کے دوران ترقی ،بیداری اور آزادی کا ایک آلہ تھا۔ پروفیسر جگتاپ نے کہا کہ  ‘‘ہمیں اپنے سائنس دانوں کے  کارناموں کو یاد رکھنا چاہئےاور اس پر عمل کرنا چاہئے۔  انہوں نے زور دے کر کہا کہ  نوآبادیاتی دور میں  محدود وسائل کے ساتھ  سائنسی سرگرمیوں کو انجام دینا  ایک مشکل کام تھا اور ہمارے  سائنس دانوں نے ایسے خراب حالات  میں کئی ادارے قائم کئے ہیں۔ وزیر موصوف نے انہیں دور اندیش قرار دیتے ہوئے  کہا کہ  وہ  مستقبل کے حالات کو محسوس کرنے والے تھے۔

منگل کو  ختم ہونے والے اس پروگرام میں جناب جینت سہسربودھے نےآؤٹ ریچ خطبہ پیش کیا۔ انہوں نے گوا کے پنجی میں  آئندہ منعقد ہونے والے  انڈیا انٹرنیشنل سائنس فیسٹول (آئی آئی ایس ایف)2021 کے بارے میں بتایا۔انہوں نے کہا  کہ ا س سال کے  آئی آئی ایس ایف  کا موضوع  وزیراعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ آزادی کا امرت مہوتسو  کے لئے بتائے گئےپانچ مقاصد پر مبنی ہوگا۔  اسی کے تحت آئی آئی ایس ایف  2021 کا موضوع  جن پانچ مقاصد پر مبنی ہوگا ، ان میں شامل ہیں  ہماری تحریک آزادی ،بہترمستقبل کا تصور، گزشتہ 75 سالوں کی حصولیابیاں  ،مستقبل کی منصوبہ بندی اور عزائم۔

سی ایس آئی آر –نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف  سائنس کمیونی کیشن اینڈ پالیسی ریسرچ (سی ایس آئی آر-این آئی ایس پی آر) کی ڈائریکٹر  ڈاکٹر رجنا اگروال نے کہاکہ یہ کانفرنس  ایک الگ طریقے سے آزادی کا امرت مہوتسو منانے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ تحریک آزادی میں  سائنس دانوں کے کردار پر  مرکوز ہے۔ اس پروگرام کے لئے  1500 شرکا نے رجسٹریشن کرایا ہے اور ان کی طرف سے تقریباً 250 مقالے ،شعری مواد اور سائنٹونس موصو ل ہوئے ہیں۔

وگیان پرسار کے ڈائریکٹر ڈاکٹر نکل پراشر نے  تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا ۔ سی ایس آئی آر –این آئی ایس سی  پی آر –وگیان پرسار  اور وگیان بھارتی مشترکہ طور پر  سی ایس آئی آر  نیشنل فزیکل لیبارٹری  (سی ایس آئی آر –این پی ایل)  آڈیٹوریم سے  ورچوئل  موڈ میں  دو روزہ   سائنس کمیونی کیٹرس اور ٹیچرس کی قومی کانفرنس  منعقد کررہے ہیں۔

 

ش ح۔ق ت- ج

Uno13549

 



(Release ID: 1776779) Visitor Counter : 172