صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
کووڈ -19 کی تازہ ترین صورت حال
Posted On:
01 DEC 2021 9:30AM by PIB Delhi
ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے تحت اب تک 124.10کروڑٹیکے لگائے جاچکے ہیں جو کہ ایک بڑی حصولیابی ہے۔
شفایابیوں کی شرح سردست 98.36 فیصد ہے، جو مارچ 2020 سے اب تک کی سب سے زیادہ شرح ہے۔
سردست بھارت میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 99023 ہے۔جو 547دنوں میں ایک لاکھ سے کم ہے۔
بھارت میں زیر علاج مریضوں کی تعداد مجموعی معاملوں کے 1 فیصد سےبھی کم ہے، فی الحال زیر علاج مریضوں کی شرح 0.29 فیصد ہے،جو مارچ 2020 کےبعد سے سب سے کم ہے۔
سردست صحت یابی کی شرح 98.36 فی صد ہے جو مارچ 2020 سے لے کر اب تک سب سے زیادہ ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10207 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ جس کے بعد شفایاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 3,40,28,506 ہوگئی ہے ۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8954نئے معاملات سامنے آئے۔
جانچ کے بعد متاثر پائے جانے والے مریضوں کی یومیہ شرح 2فیصدسے کم 0.81)فیصد ) ہے، جو کہ گزشتہ 58 دنوں میں 2 فیصد سے بھی کم درج ہوئی ہے۔
جانچ کے بعد متاثرہ معاملات کی ہفتہ وار شرح (0.84فیصد) ، پچھلے 17 دنوں سے 1 فیصد سے بھی کم درج ہورہی ہے۔
اب تک کل 64.24کروڑ ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔
ش ح۔ س ک۔ ج
(Release ID: 1776692)
Visitor Counter : 179