سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

کیرالہ پر مبنی اسٹارٹ اپ نے قومی سطح پر دو پروقار ایوارڈ ز جیتے

Posted On: 29 NOV 2021 2:35PM by PIB Delhi

کیرالہ پرمبنی طبی ٹکنالوجی اسٹارٹ اپس کو بھارت سرکار کے طبی ڈیوائس زمرے میں اسٹارٹ اپ انڈیا گرانڈ چیلنج 2021 کافاتح قرار دیا گیا ہے۔

سائنس اور ٹکنالوجی ڈپارٹمنٹ کے  ایک خو د مختار ادارےشری چترا ٹرینول انسٹی ٹیوٹ فار میڈیکل سائنسز  اینڈ ٹکنالوجی، تھیرو اننتا پورم کے    ایس سی ٹی آئی ایم ایس ٹی ٹائم ٹکنالوجی  بزنس  انکوبیٹر کے ذریعہ   انکیوبیٹک اسٹارٹ اپ  ساسکین میڈیٹک نے بھارت سرکار کے  دواسازی کے محکمہ کے ساتھ  اسٹارٹ اپ انڈیا اور انویسٹ انڈیا ڈاٹ آرگ کے ذریعہ منعقد گرانڈ چیلنج میں 15 لاکھ روپئے کا نقدفرانٹ آف آئی این آر حاصل کیا۔

 نیتی آیوگ کے سی ای او جناب امیتابھ کانت کی جانب سے اس ایوارڈ کا اعلان کیا گیا ۔ اس ایوارڈ کا سخت تخمینہ لگانے کے عمل کے بعد  اعلان کیا گیا۔ اور ساسکین میڈیٹیک کو  اس گرینڈ چیلنج میں حصہ لینے وا لے 310 اسٹارٹ  اپ میں سے منتخب کیا گیا ہے۔

سیس کین میڈیٹیک نے منہ میں کینسر سے قبل  زخم کی شروعات  میں پتہ لگانے کے لئے ایک  بالکل صحیح کفایتی آلہ اورل اسکین تیار کیا ہے۔ یہ ایک بایو فوٹونکس ٹکنالوجی پر مبنی  آلہ ہے اوراس کے کلینکل آزمائش کےنتائج کو ایک سائنسی جریدے میں بھی شائع کیا ہے۔ اورل اسکین اکتوبر 2020 میں شروع کیا گیا تھا اور یہ بھارت میں 8 ریاستوں میں پہنچ  چکا ہے۔  سیس کین کا دوسرا پروڈکٹ سروی اسکین سروائیکل کینسر کی  اسکریننگ اور سروائکل کینسر کے جلد پتہ لگانے کے لئے ایک ہاتھ سے چلنے والا  غیر جراحتی آلہ کو  جلد جاری کیا جائے گا۔ اسٹارٹ اپ کو حال ہی میں انجنی مشلیکر فاؤنڈیشن کی طرف سے انجنی مشلیکر  انکلیوسیو انوویشن اوارڈ -2021 کےفاتح کے طور پر بھی چنا گیا تھا۔ جو پورے ملک سے درخواستوں کاجائزہ لینے کے بعد ایک  ممتاز  جیوری کے ذریعہ سائنس، ٹکنالوجی اور   اختراع کے شعبے میں سماج کے لئے اقدار کو بڑھاوا دینے والے لوگوں کی پہچان کرنے، اوارڈ دینے اور حوصلہ افزائی کرنے میں مصروف ہے۔

سیس کین کی بنیاد ڈاکٹر سبھاش نارائن نے  ڈالی تھی جو کہ ایک سائنسداں ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بایومیڈیکل صنعت کار بھی بن گئے ہیں۔ نارائن کافوکس بایوفوٹونک اور متعلقہ ٹکنالوجیوں کی بنیاد پر کینسر کی د یکھ بھال اوراسکریننگ کے لئے سستی صحت مند دیکھ بھال، پروڈکٹس اور حل کو فروغ دینے پر ہے۔ اسے  بی آئی آر اے سی  کابایوٹکنالوجی  اگنیشین گرانٹ (بی آئی جی)  بھی حاصل ہوا ہے اور اورل اسکین تیار کرنے کے لئے بھارت سرکارکے سائنس اور ٹکنالوجی ڈپارٹمنٹ کی  ندھی سیڈ حمایت بھی حاصل ہوئی ہے۔

****************

 

(ش ح۔ح ا ۔ ف ر)

U. NO. 13480



(Release ID: 1776381) Visitor Counter : 128