صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
بھارت میں کووڈ-19ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد 123.25 کروڑ کے نشانے کو پار گئی
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً 78.80 لاکھ سے زیادہ ٹیکے لگائے گئے
شفایابی کی شرح اس وقت 98.35 فی صد ہے
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6,990 نئے معاملات سامنے آئے
بھارت میں اس وقت مریضوں کی تعداد 1,00,543 ہے
ہفتہ وار مثبت معاملات کی شرح (0.84 فی صد) ہے جو کہ گزشتہ 16 دنوں سے لگاتار 1 فی صد سے کم ہے
Posted On:
30 NOV 2021 10:01AM by PIB Delhi
آج صبح سات بجے تک موصول ہونے والی عبوری رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 78,80,545 لوگوں کو کووڈ کے ٹیکے لگائے گئے۔ جس کے ساتھ ہی بھارت میں کووڈ کی ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد 123.25 کروڑ (1,23,25,02,767) کو پار گئی۔ یہ ٹیکہ کاری 1,28,09,178 سیشنوں میں انجام دی گئی۔
آج صبح سات بجے تک موصول ہونے والی عبوری رپورٹ کے مطابق ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد کی تفصیل درج ذیل ہے۔
طبی کارکنان
|
پہلی خوراک
|
1,03,83,687
|
دوسری خوراک
|
94,85,995
|
صف اول کے کارکنان
|
پہلی خوراک
|
1,83,78,712
|
دوسری خوراک
|
1,64,79,024
|
18سے44 سال کی عمر کے افراد
|
پہلی خوراک
|
45,75,06,390
|
دوسری خوراک
|
22,16,02,481
|
45 سے 59 سال کی عمر کے افراد
|
پہلی خوراک
|
18,44,67,641
|
دوسری خوراک
|
11,98,73,688
|
60 سال سے زیادہ عمر کے افراد
|
پہلی خوراک
|
11,55,24,746
|
دوسری خوراک
|
7,88,00,403
|
میزان
|
1,23,25,02,767
|
گزشتہ 24 گھنٹو ں کے دوران 10,116مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ جس کے ساتھ ہی شفایاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر (عالمی وبا کی ابتدا کے بعد سے) 3,40,18,299 ہوگئی۔
نتیجہ کے طور پر بھارت میں شفایابی کی شرح اس وقت 98.35 فی صد ہے جو مارچ 2020 سے سب سے زیادہ ہے۔
مرکز اور ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی پائیدار اور مشترکہ کوششوں کی بنا پر یومیہ نئے معاملات 50 ہزار سے نیچے رہنے کا رجحان پایا جاتا ہے اور یہ رجحان اس وقت لگاتار156 دنوں سے قائم ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6,990 نئے معاملات سامنے آئے۔
اس وقت مریضوں کی تعداد 1,00,543 ہے ۔ اس وقت مریضوں کی مجموعی تعدادملک میں مثبت معاملات کی مجموعی تعداد کا 0.29 فی صد ہے۔ جو مارچ 2020 سے اب تک کی کم ترین شرح ہے۔
ٹیسٹنگ کی صلاحیت میں ملک بھر میں برابر اضافہ کیا جارہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 10,12,523 ٹیسٹ کئے گئے۔ بھارت میں اب تک مجموعی طور پر 64.13 کروڑ سے زیادہ (64,13,03,848) ٹیسٹ منعقد کئےگئے ہیں۔
اس وقت جبکہ ملک بھر میں ٹیسٹنگ کی تعداد میں برابر اضافہ کیا جارہا ہے،ہفتہ وار مثبت معاملات کی شرح 0.84 فی صد پر قائم ہے جو کہ اس وقت گزشتہ 16دنوں سے 1 فی صد سے نیچے رہی ہے۔ یومیہ مثبت معاملات کی شرح 0.69 فیصد ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ 57دنوں میں دو فیصد سے کم اور گزشتہ 92 دنوں میں 3فیصد سے نیچے ہے۔
****************
(ش ح۔س ب ۔ رض)
Uno:13467
(Release ID: 1776359)
Visitor Counter : 199