صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

حکومت ہند اُبھرتی ہوئی صورت حال پر لگاتار  نظر رکھ رہی ہے: داخلہ سکریٹری نے اعلیٰ سطح کی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی


خطرے والے ملکوں سے آنے والے مسافروں کی نگرانی میں اضافے پر توجہ دی گئی

ریاستوں  اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ہوائی اڈوں اور بندر گاہوں پر سخت چوکسی برتیں

اے پی ایچ او اور پی ایچ او  کو  ہوائی اڈوں اور بندر گاہوں پر جانچ کے پروٹوکول کی  سخت نگرانی کی ہدایت دی گئی

Posted On: 28 NOV 2021 7:02PM by PIB Delhi

 

مرکزی حکومت، پوری حکومت اور پورے سماج کے نظریئے کے ساتھ عالمی وبا کے خلاف  لڑ تی رہی ہے۔ کووڈ  سے نمٹنے  کے لئے متعلقہ فریقوں کو  مستحکم کرنے کی  جاری  کوشش کے طور پر حکومت  ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی سرکاروں نیز  مختلف  ایجنسیوں  کو لگا تار  مشورہ دیتی رہی ہے کہ وہ  صحت عامہ  کی کارروائی پر  خاص توجہ دیں، جیسا کہ  ابھرتی ہوئی صورت حال پر مبنی حفظان صحت کے اصولوں پر نظر ثانی کی گئی ہے۔ خطرے پر مبنی  ایسا ہی ایک طریقہ کار  کووڈ  - 19  کی نئی قسم  اومکرون  سے نمٹنے کے لئے اختیار کیا جا رہا ہے۔ اس نئی قسم کو  عالمی صحت تنظیم کی طرف سے  تشویش  والی قسم قرار دیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے  بھارت میں  ابھرتی ہوئی صورت حال اور صحت عامہ  کے اقدامات  کی تیاریوں  کا جائزہ لینے کے لئے اعلیٰ سطح کی  ایک میٹنگ کی صدارت کی۔

صحت کے مرکزی سکریٹری نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو جانچ  ، نگرانی ، اسپتالوں کی نگرانی، صحت  کے بنیادی ڈھانچے میں اضافے، اور  عوامی بیداری  سے متعلق  ہدایات جاری کی ہیں۔ سکریٹری  نے یہ ہدایات  25  اور 27  نومبر 2021  کو لکھے گئے اپنے خط میں  دی ہیں۔

وزارت کی طرف سے 11 نومبر 2021  کو جاری کی گئیں، بین الاقوامی مسافروں کی آمد کے لئے نظر ثانی  شدہ ہدایات  میں  اُن ملکوں کا ذکر کیا گیا ہے، جو خطرے سے  دوچار ہیں ۔ ان بین الاقوامی مسافروں کے رابطوں کو بھی  تلاش کیا جا رہا ہے اور  صحت و خاندانی بہبود  کی  وزارت  کی ہدایت کے طور پر ان کی جانچ کی جارہی ہے۔

اس سلسلے میں داخلہ سکریٹری نے آج  ایک میٹنگ کی صدارت کی ، جس میں کومیکرون وائرس کے تناظر میں جامع طور پر جائزہ لیا گیا۔ میٹنگ میں  نیتی آیوگ  کے صحت امور  سے متعلق رکن  ڈاکٹر وی کے پال ، وزیراعظم کے  پرنسپل سائنسی مشیر  اور  صحت  ، شہری ہوا بازی  اور دیگر وزارتوں کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

مختلف امتنازعی اقدامات ، جنہیں  مزید مستحکم کیا جا نا ہے، ان پر  تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملک آنے والے  بین الاقوامی مسافروں ،خاص طور پر متاثرہ  زمرے میں رکھے گئے  ملکوں سے آنے والے  مسافروں  کی جانچ  اور نگرانی کے بارے میں  کام کاج  کے معیاری طریقہ کار  پر  تبادلہ خیال کیا گیا۔ اِنسا کوگ نیٹ ورک کے ذریعہ کووڈ  کی  قسموں کی نگرانی  کو مستحکم بنانے پر اتفاق رائے کیا گیا ۔

ہوائی اڈے کے صحت سے متعلق حکام اے پی  ایچ او  اور  بندر گاہوں کے  صحت سے متعلق حکام  پی ایچ او  کو  ہوائی اڈوں اور بندر گاہوں پر  ٹیسٹ کے طریقہ کار  کی  سخت نگرانی  کے لئے  اور زیادہ حساس بنایا جائے گا۔

مقررہ  کمرشیل بین الاقوامی مسافر خدمات  کو  دوبارہ شروع کئے جانے کی تاریخ کے بارے میں کئے گئے فیصلے کا، ابھرتے  ہوئے عالمی منظر نامے کے مطابق  جائزہ لیا جائے گا۔ کسی ملک میں وبا کی ابھرتی ہوئی صورت حال پر  قریبی نظر رکھی جائے گی۔

کووڈ – 19  سے متعلق تکنیکی معاملات  اور  ہدایات  کے سلسلے میں صحیح  اور  تازہ ترین  معلومات  کے لئے  براہ کرم ان ویب سائٹس پر لگا تار نظر ڈالتے رہئے  :  https://www.mohfw.gov.in/ اور :  @MoHFW_INDIA۔

 کووڈ -19  سے متعلق  تکنیکی  سوالات  اس  ویب سائٹ پر  technicalquery.covid19[at]gov[dot]in  بھیجے جاسکتے ہیں اور  دیگر  سوالات   ncov2019[at]gov[dot]in  اور    @CovidIndiaSeva  پر بھی بھیجے جاسکتے ہیں۔

کووڈ – 19  سے متعلق کسی بھی  سوال کی صورت میں صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت  میں فوج  کیجئے، ہیلپ لائن نمبر: +91-11-23978046  یا  1075 (ٹول فری) ۔  ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کی  ، کووڈ – 19  سے متعلق ہیلپ لائن  کے نمبروں کی  فہرست  اس ویب سائٹ: https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf  پر بھی  دستیاب ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح- ا س- ق ر)

U-13412


(Release ID: 1776053) Visitor Counter : 219