وزارت خزانہ
انکم ٹیکس کے محکمہ نے لدھیانہ کے دو بڑے ریئل اسٹیٹ ڈیلوپرس کے یہاں تلاشی کی کاروائی انجام دی
Posted On:
27 NOV 2021 12:41PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 27 نومبر 2021:
انکم ٹیکس کے محکمہ نے 16 نومبر 2021 کو لدھیانہ کے دو بڑے ریئل اسٹیٹ ڈیلوپرس کے یہاں تلاشی اور ضبطی کی کاروائی شروع کی۔ تلاشی کی کاروائی میں لدھیانہ کی تقریباً 40 عمارتوں پر احاطہ کیا گیا۔
دونوں گروپوں کے یہاں تلاشی اور ضبطی کی کاروائی سے ان گروپوں کے ذریعہ نقدی کے طور پر پراپرٹی کے لین دین سے متعلق غیر منکشف نقد رقم کا پتہ چلا ہے۔ تلاشی کی کاروائی کے دوران کچھ املاک کے لیے ’فروخت کا معاہدہ ‘(جسے بیانے کے طور پر جاناجاتا ہے) جیسے شواہد ملے ہیں اورانہیں ضبط کر لیا گیا ہے۔ ان دستاویزات سے اشارہ ملتا ہے کہ پلاٹوں کے لیے ’فروخت کامعاہدہ‘پلاٹ کے رجسٹرڈ فروخت نامے میں ظاہر کی گئی رقم کے مقابلے میں کہیں زیادہ رقم/شرح پر عمل میں آیا ہے۔اس کے علاوہ کھلی شیٹ، کچھ پراپرٹی کے لین دین کے لیے نقدی کا حساب کتاب دکھانے والی ایکسل شیٹ، سافٹ ڈاٹا، وابستہ افراد کے موبائل فونوں سے ہوئی چیٹ، وغیرہ جیسے جرم کی جانب اشارہ کرنے والے شواہد بھی برآمد کیے گئے ہیں۔ان شواہد کے شروعاتی جائزے پراپرٹی کے نقدی لین دین کے ذریعہ غیر منکشف نقدی کی حصولیابی کی جانب واضح طور پر اشارہ کرتے ہیں۔اس کے علاوہ نقدی کی حصولیابی کی تصدیق کرنے والے کچھ دیگر ٹھوس ثبوت بھی جمع کیے گئے ہیں۔
جانچ میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ ایک اہم شخص کے رہائشی مکان کی تعمیر پر غیر منکشف نقد رقم خرچ کی گئی ہے۔
ان گروپوں میں سے ایک میں، زمین کے فروخت کاروں کو کی گئی ادائیگیوں وغیرہ سے متعلق وسیلے پر ٹیکس تخفیف کی دفعات کی تعمیل میں نقص کا پتہ چلا ہے۔
تلاشی مہم میں غیر ملکی زرمبادلہ کے علاوہ تقریباً 2.00 کروڑ روپئے کے بقدر غیر منکشف نقدرقم اور تقریباً 2.30 کروڑ روپئے کے بقدر ایسے زیورات ضبط کیے گئے جن کی کوئی تفصیل نہیں ہے۔
آگے کی تفتیشی کاروائی جاری ہے۔
*********
ش ح۔اب ن ۔ م ف
U. NO. 13363
(Release ID: 1775592)
Visitor Counter : 189