شہری ہوابازی کی وزارت

وزیر اعظم نے اتر پردیش کے جیور میں نوئیڈا انٹرنیشنل گرین فیلڈ ہوائی اڈے کا سنگ بنیاد رکھا


اس منصوبے سے خطے میں صنعتی بنیادی ڈھانچہ کی ہمہ گیر ترقی ہوگی، روزگار کے مواقع وضع ہوں گے اور مینوفیکچرنگ اور برآمدات کی حوصلہ افزائی ہوگی

Posted On: 25 NOV 2021 4:00PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،25نومبر 2021:  وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اتر پردیش کے شہر جیور میں نوئیڈا انٹرنیشنل گرین فیلڈ ہوائی اڈے کا سنگ بنیاد رکھا۔

نوئیڈا بین الاقوامی ہوائی اڈہ، اتر پردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے یمنا ایکسپریس وے بین لاقوامی اتھارٹی (وئی ای آئی ڈی اے) کے مطلع شدہ علاقے میں، جیور کے مقام پرمیں 1334 ہیکٹر رقبے میں بنانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ یہ ہوائی اڈہ دوری کے لحاظ سے، اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے تقریباً 72 کلومیٹر، نوئیڈا سے تقریباً 52 کلومیٹر، آگرہ سے تقریباً 130 کلومیٹر اور دادری میں ملٹی موڈل لاجسٹک ہب سے تقریباً 90 کلومیٹر کے فاصلے پر تعمیر کیا جائی گا۔

اس پروجیکٹ کو نوئیڈا انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ (این آئی اے ایل) کے ذریعے لاگو کیا جائے گا، جو کہ مشترکہ پروجیکٹوں کی ایک کمپنی ہے۔ اتر پردیش حکومت کا کمپنی میں 37.5 فیصد کا حصہ ررہے گی۔ دیگر حصہ دارہوں میں نوئیڈا کا- 37.5 فیصد، گریٹر نوئیڈا کا- 12.5 فیصد اور وئی ای آئی ڈی اے کا 12.5 فیصد کاحصہ رہے گا۔

یہ منصوبہ 4 مرحلوں میں مکمل کیا جائے گا۔ رعایتی معاہدے کے مطابق، سالانہ 12 ملین مسافروں کے لیے پہلا مرحلہ 29 ستمبر 2024 تک مقررہ تاریخ سے 1095 دنوں کے اندر اندرمکمل اور آپریشنل ہونا ہے۔

ہوائی اڈہ حکمت عملی کے لحاظ سے تمام سمتوں میں بہترینرسائی کی سڑکوں کے ساتھ واقع ہے۔ ایک جانب گریٹر نوئیڈا کو آگرہ سے منسلک کرنے والا 100 میٹر چوڑا یمنا ایکسپریس وے ہے جبکہ 100 میٹر چوڑا ویسٹرن پیریفرل ایکسپریس وے یمنا ایکسپریس وے سے ہوتا ہوا فارمولا-1 ٹریک پر پلول، مانیسر، غازی آباد، باغپت اور میرٹھ کو منسلک کرتا ہے۔

جیور ہوائی اڈے کے لیے تمام کلیئرنس اور این او سی حاصل کر لیے گئے ہیں۔ زمین کےحصول کا کاممکمل ہو چکا ہے۔ منصوبے کے لیے رعایتی معاہدے پر 7 اکتوبر 2020 کو دستخط کیے گئے تھے اور 10 اگست 2021 کو مالیاتی معمالات کی تکمیل کر لی گئی تھی۔ ہوائی اڈے کی ترقی کے لیے ماسٹر پلان کو منظوری دے دی گئی ہے اور باز آبادکاری اور باز سیٹلمنٹ کی کاراوائیاں بھی مکمل ہو چکی ہے۔

اس منصوبے کے نفاذ سے خطے میں صنعتی بنیادی ڈھانچے کی ہمہ گیر ترقی ہوگی، روزگار کے مواقع وضع ہوں گے اور مینوفیکچرنگ اور برآمدات کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ ہوائی اڈہ سیاحت میں تیزی سے پیشرفت کے ساتھ ساتھ ہوائی ٹریفک کے لئےبھی سہولیات فراہم کرے گا۔

وئی ای آئی ڈیاے، حکومت اتر پردیش کے تحت، پروجیکٹ کی ترقی کے لیے، نوڈل محکمہ ہے۔

*****

U.No.13284

(ش ح - اع - ر ا)   

 



(Release ID: 1775107) Visitor Counter : 168