وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان اور امریکہ تساوی لیوی 2020 سے متعلق ایک عبوری نقطہ نظر پر متفق

Posted On: 24 NOV 2021 6:01PM by PIB Delhi

نئی دہلی،24نومبر 2021:  8 اکتوبر 2021 کو امریکہ نے او ای سی ڈی / جی 20 معیشت کی  ڈیجیٹلائزیشن سے  پیدا ہونے والے ٹیکس  چیلنجوں  سے متعلق دو پلر کے حل سے تعلق رکھنے والے بیان پر معاہدے تک پہنچنے میں شمولیت اختیار کی تھی۔

پہلے ستون پر عملدرآمد کرتے ہوئے 21 اکتوبر 2021 کو امریکہ اور آسٹریا، فرانس، اٹلی، اسپین اور برطانیہ نے موجودہ یکطرفہ اقدامات کے لیے ایک عبوری نقطہ نظر پر ایک معاہدہ کیا تھا۔ یہ معاہدہ اس مشترکہ بیان میں ظاہر ہوتاہے جسے اس تاریخ کو ان 6 ممالک نے مشترکہ بیان میں جاری کیا تھا۔ (’’اکتوبر 2021 کا مشترکہ بیان‘‘)

ہندوستان اور امریکہ نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ 21 اکتوبر کے مشترکہ بیان کے تحت جو شرائط لاگو ہوتی ہیں وہ  امریکہ اور ہندوستان کے درمیان خدمات کی ای-کامرس سپلائی پر، ہندوستان کی  دو فیصد تساوی لیوی اور امریکہ کی تجارتی کارروائی کے حوالے سے نافذ ہوں گی۔ تاہم مذکورہ تساوی لیوی کے ضمن میں  عبوری مدت جو نافذ ہوگی وہ یکم اپریل 2022 سے پلر1 کے نفاذ تک یا 31 مارچ 2024 تک کے لیے ہوں گی، ان میں سے جو بھی پہلے ہو۔

ہندوستان اور امریکہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے قریبی رابطے میں رہیں گے کہ اس سے متعلق وعدوں کے بارے میں یکساں فہم رہے اور اس معاملے سے متعلق دیگر مزید اختلافات کو تعمیری بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

معاہدے کی آخری شرائط کو یکم فروری 2022 تک حتمی شکل دے دی جائے گی۔

*****

U.No.13247

(ش ح - اع - ر ا)   


(Release ID: 1774955) Visitor Counter : 228


Read this release in: English , Hindi , Telugu , Kannada