امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈس نے ‘آزادی کا امرت مہوتسو’ منانے کےحصے کے طور پر  ‘میک ان انڈیا – پلیئنگ سیف ود ٹوائز’ کے موضوع پر ایک ویبنار کااہتمام کیا


مقررین  نے بچوں کے مختلف عمر کے گروپ کے سیکھنے کی صلاحیت کو فروغ دینے میں کھلونوں کی  کاگنیٹو ویلیو میں  ڈیزائن اور پلے کے رول کو واضح کیا

کھلونوں کے سیفٹی پہلوؤں اور کھلونوں کی ٹیسٹنگ کے بارے میں بھی تبادلہ خیال ہوا

کھلونے کے سیکٹر میں ضابطے کی اہمیت کےساتھ بی آئی ایس کے ذریعہ کھلونوں کو معیاری  بنانے کی سرگرمیوں پر بھی تبادلہ خیال ہوا


Posted On: 25 NOV 2021 9:36AM by PIB Delhi

آزادی کا امرت مہوتسوترقی پسند بھارت کے 75 سال کو یاد کرنے اور اس کے لوگوں، ثقافت اور حصولیابیوں کی شاندار تاریخ منانے کے لئے بھارت سرکار کی  ایک پہل ہے۔

بیوروآف انڈین اسٹینڈرڈس (بی آئی ایس) مختلف موضوعات پر  سمینار / ویبنار کااہتمام کرکے  آزادی کا امرت مہوتسو @ 75 میں حصہ لے رہا ہے۔

سمینارس / ویبنارس کی اس سیریز میں ، بیورو اآف انڈین اسٹینڈرڈس نے  23 نومبر 2021 کو  ‘میک ان انڈیا – پلیئنگ سیف ود ٹوائز’ کے موضوع پر ایک ویبنار کااہتمام کیا۔

1.jpg

ویبنار میں  کھلونوں کے مینوفیکررس، فکی، ٹی اے آئی ٹی ایم اے، ٹی اے آئی وغیرہ جیسی صنعتیں، ایسوسی ایشنس ، این آئی ڈی، وٹی انٹرنیشنل اسکول، سی ایس آئی آر – آئی آئی ٹی آر  جیسےاداروں، ٹی یو وی،  آئی آر ایم آر اے، ایس جی ایس اور دیگر ٹیسٹنگ لیباریٹریز  نے شرکت کی ۔

2.jpg

مقررین  نے بچوں کے مختلف عمر کے گروپ کے سیکھنے کی صلاحیت کو فروغ دینے میں کھلونوں کی  کاگنیٹو ویلیو میں  ڈیزائن اور پلے کے رول ، کھلونوں کے سیفٹی پہلوؤں اور کھلونوں کی ٹیسٹنگ کو واضح کیا۔

3.jpg

 اس ویبنار میں کھلونے کے سیکٹر میں بی آئی ایس کے ذریعہ کھلونوں کو معیاری  بنانے کی سرگرمیوں، ضابطے کی اہمیت، میک ان انڈیا کھلونوں کی برآمدات کے امکانات اور  کھلونوں کی صنعتوں کے شعبے میں حالیہ پیش رفت /اختراعات کے بارے میں بھی تبادلہ خیال ہوا۔

****************

(ش ح۔ف ا ۔ ف ر)

U. NO. 13261


(Release ID: 1774917) Visitor Counter : 192