امور داخلہ کی وزارت
کابینہ نے مرکز کے زیر انتظام خطے دادرا اور نگر حویلی اور دمن و دیو میں بجلی کی تقسیم اور خوردہ سپلائی کے کاروبار کی نجکاری کو منظوری دی
Posted On:
24 NOV 2021 3:44PM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندر کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے مرکز کے زیر انتظام خطے دادرا اور نگر حویلی اور دمن و دیو (ڈی این ایچ ۔ ڈی ڈی) میں بجلی کی تقسیم کے کاروبارکی نجکاری کے لئے کمپنی (اسپیشل پرپز وہیکل) کی تشکیل ، نئی تشکیل شدہ کمپنی کے اکوٹی شیئر کی سب سے اونچی بولی لگانے والے کو فروخت اور اس وقت ملازمت کرنے والے ملازمین کی ذمہ داریوں کے سلسلے میں ٹرسٹ کے قیام کو منظوری دے دی ہے۔
مذکورہ نجکاری کے عمل سے ڈی این ایچ ۔ ڈی ڈی کے 1.45 لاکھ سے زیادہ صارفین کو بہتر خدمات فراہم کرانے کے مطلوبہ مقاصد پورے ہوں گے ، تقسیم کے عمل میں بہتری آئے گی اور کام کاج بہتر طریقے سے ہوگا اور ملک بھر میں دیگر یوٹی لٹیز کے لئے ایک ماڈل تیار ہوگا۔ اس سے بجلی کی صنعت کی مسابقت اور استحکام میں اضافہ ہوگا اور ایسے بقایہ جات کی وصولی بھی ہوگی ، جن کی وصولی نہیں ہوپارہی تھی۔
مئی 2020 میں حکومت ہند نے ڈھانچہ جاتی اصلاحات کے ذریعہ بھارت کو خود کفیل بنانے کے لئے ’آتم نربھر بھارت ابھیان‘ کا اعلان کیا تھا۔ منصوبے کے مطابق ایک اہم قدم بجلی کی تقسیم میں نجی شعبے کی صلاحیت کا فائدہ اٹھانے کے لئے بجلی کی تقسیم کے کام کی نجکاری کے ذریعہ مرکز کے زیر انتظام خطوں میں بجلی تقسیم اور خوردہ سپلائی میں اصلاح کرنا تھا۔
ایک واحد تقسیم کار کمپنی یعنی ڈی این ایچ ۔ ڈی ڈی پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹیڈ ایک مکمل ملکیت والی سرکاری کمپنی کے طور پر قائم کی جائے گی اور نئی تشکیل شدہ کمپنی میں منتقل کئے جانے والے اہلکاروں کے مدت کار سے متعلق فائدوں کے بندوبست کے لئے ٹرسٹ کا قیام عمل میں آئے گا۔ نئی تشکیل شدہ کمپنی کو اثاثوں ، دین داریوں، اہلکاروں وغیرہ کی منتقلی دادرا اور نگر حویلی اور دمن و دیو الیکٹرسٹی (تنظیم نو اور اصلاح) ٹرانسفر اسکیم 2020 کے مطابق کی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ا گ۔ن ا۔
U-13235
(Release ID: 1774649)
Visitor Counter : 200
Read this release in:
Gujarati
,
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Bengali
,
Punjabi
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam