پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

بھارت کے پیٹرولیم کے اہم ذخائر سے خام تیل کا اجراء

Posted On: 23 NOV 2021 5:43PM by PIB Delhi

بھارت کا اس بارے میں مصمم یقین ہے کہ رقیق ہائڈروکاربن کی قیمتیں، مناسب اور ذمہ دارانہ ہونی چاہئیں اور انہیں منڈی کی طاقتوں کے ذریعہ طے  کیا جانا چاہئے۔ بھارت نے تیل پیدا کرنے والے ملکوں کے ذریعہ تیل کی سپلائی کو مصنوعی طور پر مانگ کی سطحوں سے نیچے  برقرار رکھنے کے بارے میں مسلسل اپنی  تشویش کا اظہار کیا ہے، جس کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے اور منفی  ذیلی نتائج  نکلتے ہیں۔

بھارت اپنے اہمیت کے حامل پیٹرولیم کے ذخائر سے خام تیل کے 50  لاکھ بیرل جاری کرنے پر رضامند ہو گیا ہے۔ خام تیل کا  یہ اجراء امریکہ، عوامی جمہوریہ چین، جاپان اور جنوبی کوریا  سمیت  توانائی  کے دیگر  بڑے عالمی صارفین سے صلاح ومشورہ کے ساتھ متوازی  طور  پر  کیا جائے گا۔

 عزت مآب وزیراعظم جناب نریندر مودی، ملک کے اندر  پیٹرولیم اور ڈیزل کی قیمتوں  کا لگا تار جائزہ لیتے رہے ہیں ، افراط زر  کے دباؤ پر قابو پانے کی کوشش کے طور پر حکومت ہند نے  3 نومبر 2021  کو پیٹرولیم اور ڈیزل  پر با لترتیب 5  روپے اور  10  روپے  کی ’’سینٹرل ایکسائز ڈیوٹی‘‘  کی کمی کی تھی۔ اس کے بعد کئی ریاستی حکومتوں نے بھی  ایندھن پر ویٹ  میں کمی کی تھی۔ یہ مشکل اقدامات، حکومت پر  خاطر خواہ  مالی بوجھ  کے باوجود ، شہریوں کو راحت فراہم کرنے کی غرض سے کئے گئے ہیں۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- ع م- ق ر)

U-13229



(Release ID: 1774539) Visitor Counter : 171