وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری

مویشیوں کی افزائش نسل اور ڈیری کے محکمہ نے اینٹی مائکروبائل رسسٹینس سے نمٹنے کے قومی لائحہ عمل پر متعلقہ فریقین کی ایک قومی ورک شاپ کا انعقاد کیا

Posted On: 23 NOV 2021 4:02PM by PIB Delhi

نئی دہلی:23؍نومبر2021:

مویشیوں کی افزائش نسل اور ڈیری کے محکمہ نے امریکہ کی خوراک اور زراعت سے متعلق تنظیم کی مدد سے  اینٹی مائکروبائل رسسٹینس (اے ایم آر) سے نمٹنے کے لئے ایک قومی لائحہ عمل پر ، متعلقہ فریقوں کی ایک قومی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔

11.jpg

اینٹی مائکروبائل کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کا عالمی ہفتہ ہر سال 18 سے 24 نومبر تک منایا جاتا ہے۔ اس کا مقصد اے ایم آر سے نمٹنے کے لئے بیداری پیدا کرناہے۔ اے ایم آر سے نمٹنے کے لئے عالمی صحت تنظیم نے اے ایم آر پر عالمی لائحہ عمل تیار کرنے میں قائدانہ کردار ادا کیا ہے۔ اس لائحہ عمل کو 2015 میں منظوری دی گئی تھی۔ اپریل  2017 میں بھارت ایسا پہلا ملک بن گیا تھا جس نے 2017 سے 2021 تک کے لئے اے ایم آر سے متعلق قومی لائحہ عمل کا آغاز کیا تھا۔ تبھی سے اس لائحہ کے مطابق بہت سی سرگرمیاں انجام دی جارہی ہیں۔ مویشیوں کی افزائش نل اور ڈیری کے محکمہ نے خوراک اور زراعت سے متعلق تنظیموں کی مدد سے مویشیوں کے شعبے کے لئے 2022 سے 2025 تک کے لئے  این اے پی کا جائزہ لینے  اور اس پر نظرثانی کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ متعلقہ فریقوں کی ورکشاپ میں 2022 سے 2025 تک کے لئے قومی لائحہ عمل پر نظرثانی کی گئی جس میں مویشیوں کی افزائش نسل کے شعبے کے ذریعہ اینٹی مائکروبائل رسسٹینس سرگرمیوں پر خصوصی توجہ دی گئی ۔

 

12.jpg

ورکشاپ کا افتتاحی جلسے سے ماہی گیری ، موشییوں کی افزائش نسل اور ڈیری کے وزیر جناب  پروشتم روپالا ، ماہی گیری ،مویشیوں کی افزائش نسل اور ڈیری کے وزیر مملکت  ڈاکٹر ایل مروگن ، مویشیوں کی افزائش نسل اور ڈیری محکمہ کے سکریٹری جناب اتل چترویدی، مویشیوں کی صحت سے متعلق جوائنٹ سکریٹری جناب  اوپامنیوباسو  ، بھارت میں ایف اے او اور ملک کے نمائندہ ، او آئی ای کے علاقائی نمائندے ڈاکٹر ہیروفومی کوگیتا، جاپان کے جناب جتندر ناتھ سوین، ماہی گیری کے محکمہ کے سکریٹری  جناب جتندر ناتھ سوین اور مویشیوں کی افزائش نسل سے متعلق حکومت ہند کے کمشنر نے خطاب کیا۔  ماہی گیری ، مویشیوں کے افزائش نسل اور ڈیری کی وزارت نے پانی کے جانوروں اور مویشیوں  میں اے ایم آر کی تشویش  سے آگاہ کیا اور  صحت سے متعلق ایک لائحہ عمل پر موثر طریقہ سے عمل درآمد کی جانب  عہدبند ہے۔ انہوں نے اس بات کا عزم کیا کہ وہ بنیادی ڈھانچہ کو مستحکم بنانے اور اے ایم آر کے لئے این اے پی کے فروغ کے تئیں صلاحیتوں میں اضافہ کرنے میں پہلے سے جاری خامیوں کو ختم کیا جائے۔

13.jpg

 

ورکشاپ کے ٹیکنیکل اجلاس میں موثر مواصلات ، تعلیم و تربیت ،  معلومات کو مستحکم بنانے ،نگرانی کے ذریعہ شواہد اکٹھا کرنا ،انفیکشن کی موثرروکتھام اور کنٹرول کے ذریعہ انفیکشن کے واقعات میں کمی کرنا۔ صحت ، مویشیوں اور خوراک میں اینٹی مائکروبائل عناصر کا زیادہ سے زیادہ  استعمال کرنا، اے ایم آر سرگرمیوں، تحقیق اور اختراع  اور اے ایم آر پر بھارت کی قیادت کو مضبوط کرنا۔ ان سب موضوعات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ ورکشاپ میں مویشیوں کی افزائش نسل اور ڈیری کے محکمے، زرعی تحقیق کی بھارتی کونسل ، صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے مویشیوں سے متعلق بھارت کے تحقیقی ادارے  کے ماہرین نے شرکت کی۔ ورکشاپ میں ماحولیات ، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی ، بیماریوں پر قابو پانے کے قومی مرکز، عالمی صحت تنظیم، خوراک اور زراعت سے متعلق تنظیم  ، مویشیوں کی صحت سے متعلق عالمی تنظیم ، بل و میلندا گیٹز فاونڈیشن  ، عالمی بینک ، پالیٹری ایسوسی ایشنز، مویشیوں سے متعلق تحقیق کے بین الاقوامی ادارے ، مویشیوں کی افزائش نسل کے ریاستی محکموں ، مویشیوں سے متعلق یونیورسٹیوں ، بیماری کی تشخیص کرنے والی مرکزی لیبارٹیز اور دیگر سہولیات قائم کرنا ہے۔

اس ورکشاپ کے ذریعہ مویشیوں کی افزائش نسل اور ڈیری کے محکمہ نےسبھی متعلقہ فریقوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ تحقیق و ترقی کے ذریعہ قومی لائحہ عمل پر نظرثانی میں شرکت کریں۔

 

 

************

 

 

 

ش ح۔ ا س ۔ م ص

(U:13224)

 



(Release ID: 1774538) Visitor Counter : 249