وزارت خزانہ

مرکزی وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن نے  جموں میں  145 استفادہ کنندگان کو  306 کروڑ  روپے کے قرض کی منظوری کے  کاغذات  سونپے


وزیر خزانہ نے  خاتون صنعت کاروں ، ہوٹل اینڈ ٹور اور ٹورزم  انڈسٹری کے لئے  نئی اسکیموں کا آغاز کیا

Posted On: 23 NOV 2021 4:02PM by PIB Delhi

    

جموں و کشمیر کے  اپنے دورے کے دوسرے دن  خزانے اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر  محترمہ نرملا سیتا رمن نے  145 استفادہ کنندگان کو  مختلف بینکوں سے  306 کروڑ روپے   کی منظوری کے کاغذات سپرد کئے ۔ ان میں  قرص سے متعلق مختلف اسکیموں مثلاً پردھان منتری ایمپلائنمٹ جنریشن پروگرام (پی ایم ای جی پی)، مدرا اسکیم، سیلف ہیلپ گروپ (ایس ایچ جیز)، جوائنٹ لائبلٹی  گروپس (جی ایل جیز) وغیرہ کے لئے جاری کئے گئے منظوری نامے شامل ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001NFMO.jpg

 

وزیر خزانہ نے  جموں و کشمیر کے لئے  کئی نئی اسکیموں  اور پہلوں کا بھی اعلان کیا  جن میں جے اینڈ کے بینک کی تیجسونی اور حوصلہ اسکیمیں ،  پنجاب نیشنل بینک (پی این بی) کی شکھر اور شکارا اسکیمیں اور 200 کروڑ روپے  کا سڈبی کلسٹر ڈیولپمنٹ فنڈ  شامل ہے۔ تیجسونی اسکیم میں  18 سے 35 سال  تک کی  خواتین کو اپنا کاروبار شروع کرنے کے لئے  پانچ لاکھ روپے کی  مالی امداد فراہم کرانے پر  توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ شکھر اسکیم ہوٹل، ٹور اور ٹورزم انڈسٹری کے لئے  دو کروڑ روپے  تک کی قرض کی ضرورتوں کو پورا کرنے  پر مرکوز ہے۔ شکارا اسکیم کے تحت  وادی کشمیر میں  شکارا خریدنے / مرمت کرانے کے لئے  15 لاکھ روپے تک کا قرض   دیا جائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0023QLG.jpg

 

محترمہ سیتا رمن نے  شوپیاں اور بارہمولہ  میں  رولر سیلف ایمپلائمنٹ   ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس (آر ایس ای ٹی آئی)  بلڈنگ کا سنگ بنیاد بھی رکھا اور ریاسی ضلع میں سلال، بگّا اور بدھان  کی  جے اینڈ کے برانچوں کا افتتاح  بھی کیا۔نابارڈ کے تحت  پانچ ایف پی اوز کو رجسٹریشن سرٹی فکیٹ دیئے گئے اور  آشا  ایس ایچ جی کو  رولر مارٹ کی منظوری کے کاغذات دیئے گئے۔

محترمہ سیتا رمن نے  مرکز کے زیر انتظام خطے جموں و کشمیر  کی بینکرز کمیٹی کے ذریعہ منعقدہ  کئی تقریبات میں بھی شرکت کی جو کہ  جنرل روزاور سنگھ آڈیٹوریم کمپلکس، یونیورسٹی آف جموں میں منعقد کی گئی۔ اس تقریب میں  جموں و کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر  جناب منوج سنہا  نے  مالیاتی خدمات کے محکمے  اور جموں و کشمیر انتظامیہ کے  کئی سینئر افسران کے ساتھ شرکت کی۔ جموں و کشمیر کے چیف سکریٹری نے  استقبالیہ خطبہ دیا اور خطے کی اقتصادی ترقی کے لئے  انتظامیہ کے ذریعہ کی جانے والی کوششوں  سے حاضرین کو واقف کرایا۔

یہ اعلان بھی کیا گیا کہ جموں و کشمیر کے لئے نابارڈ  رولر انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ فنڈ کے تحت  اپنی عہد بندی کی رقم کی  787 کروڑ روپے سے بڑھاکر 1500 کروڑ روپے کررہا ہے جس سے  تیز رفتار اقتصادی ترقی کے لئے دیہی بنیادی ڈھانچے تیار کرنے میں مدد ملے گی۔ اقتصادی ترقی کی رفتار کو تیز کرنے کے لئے بینک بھی جموں و کشمیر کے لئے  اپنی قرض کی سطح  گزشتہ سال کے  14735 کروڑ روپے سے بڑھاکر  رواں مالی سال میں  16000 کروڑ روپے کریں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003OG6B.jpg

 

وزیر خزانہ نے  جموں و کشمیر بینک، ایس بی آئی، پی این بی، جے اینڈ کے گرامین بینک اور نابارڈ کے  استفادہ کنندگان سے  بات چیت کی اور  بینک قرضوں کے ذریعہ  ان کے صنعتی سفر میں  کایا پلٹ کے جو اثرات  مرتب ہوئے ہیں،  ان کے بارے میں  پوچھ گچھ کی۔ وزیر خزانہ نے  صنعت کاروں کے ذریعہ تیار کردہ مصنوعات میں بھی دلچسپی ظاہر کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ ا گ۔ن ا۔

U-13193



(Release ID: 1774335) Visitor Counter : 152