وزارت اطلاعات ونشریات

افی 52 میں دکھائی گئی فلم  ’ببلو بیبی لون سے‘ہمارے ماحول کے تحفظ کی ضرورت کے بارے میں  آہستہ آہستہ اثر کرنے والا  ایک طنز ہے

Posted On: 23 NOV 2021 3:25PM by PIB Delhi

          کچھ لوگ آئے ہیں پیڑ کاٹنے میرے گاؤں میں

ابھی دھوپ ہے تو بیٹھے ہیں اس کی چھاؤ میں

فلم ’ببلو بیبی لون سے ‘ میں یہی پیغام  دینے کی  کوشش کی گئی ہے۔ یہ فلم  انڈین پنورما میں  نان فیچر سیکشن  میں دکھائی گئی اور اس کے ڈائرکٹر  ابھیجیت سارتھی نے  آج پنجی، گوا میں افی 52  میں میڈیا سے بات چیت کی۔

فلم تیار کرنے سے متعلق اپنی تحریک  بارے میں بولتے ہوئے ابھیجیت نے کہا کہ ’’اس فلم کے ذریعہ میں نے یہ کہنے کی کوشش کی ہے کہ  جب ہم  کسی جانب  بھی نہیں ہوتے اور  غیر جانب دار ہوتے ہیں،  تو اس کے بھی نتائج بھگتنے پڑتے ہیں‘‘۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/1-12S53.jpeg

لوگ  پیغامات سے  سبق حاصل کرنے کے لئے تیار ہیں لیکن  ان کی اس سمت میں رہنمائی کرنی ہوگی۔ انہوں نے کہا ’’میں چاہتا ہوں کہ ناظرین ایک لمحے کے لئے  رکن کر سوچیں کہ وہ  کہاں جارہے ہیں‘‘۔

ابھیجیت نے بتایا کہ انہوں نے اس فلم  اسکرپٹ  22 صفحات میں لکھی تھی۔ لیکن شوٹنگ کے بعد انہیں احساس ہوا کہ وہ اس فلم کو  آہستہ آہستہ جلنے والے انداز میں دکھانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  ’’فلم میں بہت سے ایسے شاٹ ہیں جنہیں ہٹانے کہانی پر کوئی اثر نہیں پڑتا لیکن میں چاہتا تھا کہ فلم میں  سانس لینے کے مقامات رہیں تاکہ فلم اپنے موڈ میں آگے بڑھ سکے۔ میں چاہتا تھا کہ فلم  کا اثر عوام کے ذہنوں پر کچھ عرصے تک باقی رہے‘‘۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/1-2DGJ5.jpeg

فلم کی ممتاز شخصیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ’’یہ فلم تعاون کے ساتھ تیار کی گئی ہے۔ منوج پہلوا جی  نے اس فلم میں اداکاری کے لئے  کوئی فیس نہیں لی۔اتنے برسوں انڈسٹری میں کام کرنے کے بعد بھی  ریہرسل کے لئے ان کا جذبہ  قابل قدر ہے‘‘۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/1-36LGK.jpeg

فلم کے بارے میں:

یہ فلم ایک متوازی دنیا کی ہے۔ ببلوایک تنہا معمر شخص ہے جو بیبی لون  کمپنی کے لئے کام کرتا ہے۔اس کمپنی  کی ملکیت میں تمام درخت اور پودے ہیں۔ جب ببلو کو  اس کا آجر ، اس کی آخری ذمہ داری کے لئے بھیجتا تو اچانک اس کا سامنا ایک باغی گروپ سے ہوتا ہے جو بیبی لون کے خلاف ایک خفیہ مشن کا منصوبہ بنا رہا تھا۔

ڈائرکٹر کے بارے میں:

ابھیجیت سارتھی نے  ستیہ جیت رے فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ، کولکاتا سے تربیت حاصل کی ہے۔ وہ ڈائرکٹر اسکرین پلے رائٹنگ میں  خصوصی مہارت رکھتے ہیں۔انہوں نے  کچھ شارٹ  فلمیں تیار کی ہے اور  ایک شارٹ فلم  کے لئے  معاون رائٹر کا کام کیا ہے جس میں پنکج ترپاٹھی نے اداکاری کی ہے۔ وہ ایک سنگل اسکرین سنیما ہال سے متعلق ایک شارٹ ڈاکومنٹری آن دی روکس کے رائٹر اور ڈائرکٹر بھی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ ا گ۔ن ا۔

U-13191             



(Release ID: 1774299) Visitor Counter : 215