وزارت اطلاعات ونشریات

یونیسکو ۔ اے بی یو پیس میڈیا ایوارڈ 2021- دور درشن اور آل انڈیا ریڈیو کو بڑے انعامات سے نوازا گیا

Posted On: 22 NOV 2021 4:31PM by PIB Delhi

معیاری مواد تیار کرنے میں  مہارت کے لئے پرسار بھارتی  کو ایک اور شاندار اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ حال ہی میں کوالالمپور ملیشیا میں منعقدہ اے بی یو۔ یونیسکو پیس میڈیا ایوارڈ 2021 میں دور درشن اور آل انڈیا ریڈیو کے ذریعہ  تیار کئے گئے ٹی وی اور ریڈیو شو ز کو  کئی  ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

دور درشن کے پروگرام  ’ڈیفی نیٹلی لیڈنگ دی وے‘ نے ’ لیونگ ویل ود  سپر ڈائیورسٹی‘ زمرے کے تحت  ایوارڈ حاصل کیا ہے جبکہ  آل انڈیا ریڈیو کے پروگرام  ’لیونگ آن دی ایج- دی کوسٹل لائیوز‘ نے  قدرت کے ساتھ ’اخلاقی اور پائیدار تعلقہ‘ کے زمرے میں ایک اور ایوار ڈ حاصل کیا ہے۔

یہ ایوارڈ یونیسکو کے ذریعہ ایشیا پیسفک براڈ کاسٹنگ یونین (اے بی یو) کے تعاون سے  ’امن کے لئے ساتھ‘ (ٹی 4 پی) پہل کے تحت دیئے گئے ہیں۔تقسیم انعامات کی تقریب  کا انعقاد 17 نومبر 2021 کو  کوالالمپور، ملیشیا میں کیا گیا، جس کے لئے  پانچ براعظموں کے 33 ممالک سے  100 سے زیادہ  تحریک دینے والی اشخاص اور معاشروں کی  اسٹوریز موصول ہوئی تھیں۔  اس مقابلے میں ریڈیو، ٹی وی اور ڈیجیٹل پلیٹ فارموں نے شرکت کی۔

’ڈیفی نیٹلی لیڈنگ دی وے‘ میں  خصوصی صلاحیت رکھنے والے ایک بچے  کے تحریک دینے والے سفر کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ اس ڈاکومینٹری کا مقصد  خصوصی صلاحیت رکھنے والے افراد کو  باوقار طریقے سے  زندگی گزارنے کی  تحریک دینا ہے۔اس ڈاکومینٹری کے پروڈیوسر اور ڈائرکٹر  دوردرشن دہلی کے پروگرام ایکزیکیٹیو  جناب پردیپ اگنی ہوتری ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001PHGT.jpg

 

آل انڈیا ریڈیو کی سیریز  ’لیونگ آن دی ایج- ڈی کوسٹل لائیوز‘ خلیج بنگال کے  ساحل پر واقع ایک ساحلی شہر  وشاکھا پٹنم  میں  حاشئے پر رہنے والی ماہی گیر  برادری  کی زندگی دکھائی گئی ہے۔ یہ پروگرام  آل انڈیا ریڈیو دہلی کی پروگرام ایکزیکیٹیو  محترمہ مونیکا گلاٹی نے تیار کیا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00210YE.jpg

 

اے بی یو۔ یونیسکو ٹی 4 پی  میڈیا ایوارڈ  کا مقصد  انسانی ذہنوں  کے لئے  مثبت امن  فراہم کرانے کے واسطے  آزاد  اخلاقی  اقدار والی  صحافت کے اہم رول  اور شہریوں کی  میڈیا خواندگی کو فروغ   دینا ہے۔ مثبت امن  محض  تنازعات اور جنگ کا فقدان نہیں ہے بلکہ  یہ ایسے  منصفانہ  معاشرے  کے لئے کوشش  ہے جس کا  ماحولیات کے ساتھ  احترام  والا اور پائیدار تعلق ہو۔  یہ ایوارڈ   ایسے اختراعی اور تخلیقی  مواد  کو اعزاز سے نوازتے ہیں جو مثبت امن قائم کرنے  کے بہترین طریقہ کار کے بارے میں  ناظرین  اور سامعین کو اطلاعات فراہم کراتا ہے اور ان کو تعلیم دیتا ہے۔مثبت امن پائیدار ترقیاتی مقاصد کے حصول اور  کووڈ۔ 19  عالمی وبا کے بعد  پہلے سے بہتر صورتحال  پیدا کرنے  کی بڑھتی ہوئی ضرورت  کی وجہ سے ضروری ہوگیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ ا گ۔ن ا۔

U-14042

                          



(Release ID: 1774000) Visitor Counter : 174