امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

خوراک اور عوامی تقسیم کی سرپرستی  میں ڈبلیو ڈی آر اے نے ’گودام کے  رجسٹریشن کی اہمیت اور ایف پی او/پی اے سی سی کوای –این ڈبلیو آر کے فوائد‘ پر ایک ویبنار کا اہتمام کیا


ویبنار میں 120 سے زیادہ  حصہ داروں نے شرکت کی

ڈبلیو ڈی آر کےساتھ رجسٹریشن فیس میں  کافی کمی  آئی ہے۔

ایف پی او /پی ایس ای ایس /ایس ایچ جی کے لئے500 روپے جبکہ دیگر روایتی گوداموں کے لئے  30 ہزار کے  لئے  پانچ ہزار کردی گئی ہے

Posted On: 21 NOV 2021 5:10PM by PIB Delhi

نئی دہلی،21- نومبر 2021/خوراک اور عوامی تقسیم کے محکمے (ڈی ایف پی ڈی) ہندستان کی آزادی کی 75ویں سالگرہ میں آزادی  کا امرت مہتسو کا  روایتی اور اہم ہفتہ  منارہا ہے۔  جشن کے ایک حصہ کے طور پر آج یہاں ویئرہاؤسنگ ڈیولپمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈبلیو ڈی آر اے)  کے ذریعہ فارمرپروڈیوسر آرگنائزیشن (ایف پی او /پرائمری ایگریکلچر کوآپریٹو سوسائٹیز(پی اے سی ایس،  نابارڈ اور  ایس ایف اے سی کے نمائندوں کے ساتھ ایک ویبنار کا اہتمام کیا گیا۔

اس ویبنار میں مخلتف ریاستوں سے 120 سے زیادہ   شرکا نے حصہ لیا۔

چیئرپرسن نے مختلف ریاستوں کے  پی اے سی ایس/ایف پی او  کے شرکا سے اپنے خطاب کا ساتھ ویبنار کا افتتاح کیا۔ انہوں نے فارم کے گیٹ پر گودام (ویئرہاؤسنگ)سہولتیں مہیا کرانے میں پی اے سی ایس/ایف پی او ٹی کی اہمیت اور قدرتی  فائدہ پر  زوردیا۔ انہوں نے  پی ایس سی ایس /ایف پی او کے لئے  ایک کاروباری ماڈل  کی تجویز دی۔جس میں جمع کرنے  ، چھٹائی، گریڈنگ ، مالی اداروں کے ذریعہ  حلفیہ سرمایہ یا مالی امداد اور سب سے بہترین عمل حاصل کرنے کے لئے  اجتماعی لاٹ کی شکل میں مناسب وقت پر فروخت کی تمام خدمات مہیا کی جاتی ہیں اور اس طرح کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہوتا ہے۔  ٹیکس یعنی پی ایس سی ایس /ایف پی او  اپنی علاقہ میں استعمال نہ ہونے والے  گوداموں کو کرائے پر لے سکتےہیں اگر چہ ان کے پاس  گودام نہیں ہیں اور کسانوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے  انہیں ڈبلیو ڈی آر کے اسٹینڈر میں اپگریڈ کرسکتےہیں۔

ڈبلیو ڈی آر اے نے رجسٹریشن کے عمل رعایتوں اور پی ایس ای ایس /ایف پی او کو دیئے گئے  الیکٹرانک  نوگوشی ایشن ویئر ہاؤس  رسید (ای –این ڈبلیو آر  کے فوائد کے بارے میں  تفصیلی   پرزینٹیشن دی۔ اس بارے میں مطلع کیا گیا کہ  رجسٹریشن فیس ایف پی او /پی اے سی ایس/ایس ایچ جی کے لئے کافی حد تک  کم کرکے 500 روپے  کردی گئی ہے۔ جبکہ  دیگر روایتی گوداموں کے لئے دیگر چارجیز میں کمی کے ساتھ ساتھ 30 ہزار روپے کے مقابلے میں فیس 5 ہزار روپے کردی گئی ہے۔

گودام کے شعبے کی ترقی اور ای-ایم ڈبلیو آر  کے فوائد پر ایک مختلف فلم دکھائی گئی۔ میسر ای آر کی طرف سے پیش کی  گئی۔ جناب  جنیدر ایلوریہ، نابارڈ نے پی اے سی ایس اور ایف پی اوز کو فروغ دینے کے لئے مرکزی  حکومت کی مختلف اسکیموں کے بارے میں   ایک وسیع پیش کش   دی۔ انہوں نے نابارڈ کی طرف سے گوداموں سے فراہم کی جانے والی مختلف سبسڈی کے امداد کے بارے میں بتایا۔ جناب وشال   نے ای-این اے ایم  ایکو نظام کے بارے مین  وضاحت کی اور ای-این اے ایم اور ای –ایم ڈبلیو آر  انضمام کے ذریعہ   ایگری مارکیٹنگ کے فوائد کو اجاگر کیا۔ریگولیٹیڈ گودام کے فوائد کا اعادہ کیا اور ایس ایف اے سی کی جانب سے ای –این اے ایم  کے لئے  شروع کی گئی موبائل ایپ میں دستیاب ایس ایم ایس ٹرینکنگ ، موسم کی پیش گوئی جیسے فوائد کی وضاحت کی۔

*************

ش ح۔ ش ت۔

Uno-14003

 



(Release ID: 1773843) Visitor Counter : 145