وزارت خزانہ

مرکزی وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن  نے  گفٹ سٹی گاندھی نگر میں جی آئی ایف ٹی۔ آئی ایف ایس سی کے اپنے پہلے دورے میں  ترقی اور فروغ کے بارے میں بات کی


وزیر خزانہ نے  آئی ایف ایس سی اے کے لئے  500 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے  تین کلیدی پروجیکٹوں  کی کلیئرنس کا بھی اعلان کیا

Posted On: 20 NOV 2021 8:48PM by PIB Delhi

 

خزانے اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا  سیتا رمن  نے  آج  گفٹ سٹی  کےلئے خزانے کے دو وزرائے مملکت اور  وزارت خزانہ اور کارپوریٹ امور کی وزارت  کے سکریٹریوں سمیت  ایک وفد کی قیادت کی۔اس وفد  نے گفٹ سٹی گاندھی نگر میں بھارت ے پہلے بین الاقوامی مالیاتی خدمات کے مرکز (آئی ایف ایس سی)  کی ترقی اور فروغ سے متعلق معاملات پر بات  چیت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001P752.jpg

 

ایک ساتھ  ابتدائی طور پر گروپ  کے متعلقہ سکریٹریوں کی صدارت میں  سرمایہ بازار بینکاری و بیمہ سے متعلق  دو تعاملی نشستوں کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کےدوران  گفٹ سٹی  کے ایم ڈی اور سی ای او نے پریزینٹیشن  دی اس کے بعد  آئی ایف سی ایس اے کے چیئرمین نے پریزینٹیشن دی۔ ان پریزینٹیشنز میں  وزیراعظم جناب نریندر مودی کے  ابتدائی وژن کے  حوالے سے  جی آئی ایف ٹی۔ آئی ایف ایس سی کے سفر کے تمام پہلوؤں  کا احاطہ کیا گیا اور  اس بات کا بھی ذکر ہوا کہ  کام کاج کہاں تک پہنچا ہے اور  جی آئی ایف  ٹی کی حیثیت کو مزید  بہتر بنانے  کے لئے کیا کیا جاسکتا ہے۔ اس کے بعد  جی آئی ایف ٹی۔ آئی ایف ایس سی میں ترقی کے مواقع سے متعلق  ایک کھلے مباحثے کا انعقاد کیا گیا، جس میں  وزیر خزانہ نے شرکت کی اور  حل تلاش کرنے اور آگے بڑھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002PJAM.jpg

 

تقریب کے دوران محترمہ نرملا سیتا رمن نے  یہ اعلان بھی کیا کہ اقتصادی امور کے محکمے نے  بین الاقوامی مالیاتی خدمات  کے مرکز کی اتھارٹی  (آئی ایف ایس سی اے) کی تین کلیدی تجاویز کو  گزشتہ ہفتے ہی منظوری دی ہے۔ آئی ایف ایس سی اے کے لئے  پہلی تجویز 200 کروڑ روپے مالیت کی ہیڈ کوارٹر بلڈنگ کی ہے، جس میں  100 کروڑ روپے  کی مالی امداد ہے اور  باقی 100 کروڑ روپے حکومت کی جانب سے  بطور قرض دیئے جائیں گے۔ دوسری تجویز  آئی ایف ایس سی اے کے  آئی ٹی انفرا اسٹرکچر کے فروغ کے لئے 269.05 کروڑ روپے کی ہے اور  تیسری 45.75 کروڑ  روپے کی آئی ایف ایس سی اے فنٹیک اسکیم ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ  حکومت ہند  کی کوشش ہے کہ  گفٹ سٹی   میں جی آئی ایف ٹی۔ آئی ایف ایس سی کے ذریعہ  بھارت کو  ایک عالمی  مالیاتی گیٹ وےے بنائیں۔

محترمہ سیتا رمن نے    گفٹ سٹی   کا بھی دورہ کیا اور  انہیں  اس کی منفرد خصوصیات کی ایک جھلک دکھائی گئی۔ وزیر خزانہ نے  آٹومیٹیڈ  ویسٹ کلیکشن سسٹم (اے ڈبلیو سی ایس)، انڈر گراؤنڈ یوٹی لیٹی ٹرنل، بلین والٹنگ  فیسی لٹی  کے ساتھ ساتھ انڈیا آئی این ایکس کا بھی دورہ کیا ۔  انڈیا آئی این ایکس میں  محترمہ نرملا  سیتا رمن  کے سامنے جی آئی ایف  ٹی۔ آئی ایف ایس سی نے  مجوزہ انٹرنیشنل  بلین ایکسچنج  کے بارے میں  این ایس ای۔ آئی ایف ایس سی، انڈیا  آئی این ایکس اور آئی ایف ایس سی اے نے پریزینٹیشن بھی دی، جس میں  بھارت میں سونے کی بڑھتی ہوئی مانگ کا ذکر کیا گیا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ جلد بلین  ایکسچنج کے  کام شروع کرنے کی توقع ہے جس کے لئے  محفوظ  والٹ  سہولیات سمیت  تمام ضروری  بنیادی ڈھانچہ تیار کیا گیا ہے اور  اس نے کام شروع کردیا ہے اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ  بلین ایکسچنج  بھارت کے لئے  ایک بڑا گیم چینجر ثابت ہوگا۔ محترمہ سیتا رمن افسران سے کہا کہ وہ  ایسے طریقے تلاش کریں جن سے  جی آئی ایف  ٹی۔ آئی ایف ایس سی مزید کمپنیوں کا انداراج ہوسکے،  یہاں اور زیادہ ٹرانزیکشن ہوسکے ، کمپنیوں کے ذریعہ یہاں سے اور زیادہ فنڈ حاصل کیا جاسکے اور جی آئی ایف ٹی۔ آئی ایف ایس سی میں بانڈ  مارکیٹ کی سرگرمیوں کو کیسے بہتر ، گہرا اور وسیع بنایا جائے۔

وزیر خزانہ نے یہ تجویز بھی پیش کی کہ  فنٹیک  اور دیگر سرگرمیوں  میں ڈیل کرنے والی ایسی  بڑی اسٹارٹ اپس کمپنیوں کے ساتھ  تعامل کی ضرورت ہے جو  بنگلورو، حیدر آباد، گرو گرام اور  دیگر مقامات پر موجود ہیں۔ محترمہ سیتا رمن نے  حکومت گجرات سے اپیل کی کہ وہ  آئی ایف ایس سی  کے باہر لیکن  گفٹ سٹی   کے اندر ایسی بڑی اسٹارٹ اپس کمپنیوں  کا پتہ لگانے اور  انہیں سہولت  فراہم کرانے کے متبادل تلاش کریں تاکہ  عالمی مالیاتی مرکز کے لئے  ضروری ایکو سسٹم تیار کیا جاسکے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ا گ۔ن ا۔

U-13080

                          



(Release ID: 1773684) Visitor Counter : 243