محنت اور روزگار کی وزارت

ملازمین کے پراویڈینٹ فنڈ کی تنظیم کے مجموعی صارفین میں ستمبر 2021 میں 15.41 لاکھ کا اضافہ


بڑی تعداد میں پہلی مرتبہ منظم شعبے کی افرادی قوت میں شامل ہونے والے ملازمت کے متلاشیوں کا ستمبر میں مجموعی صارفین کے اضافے میں 47 فیصد سے زیادہ کا حصہ رکھتے ہیں

Posted On: 20 NOV 2021 5:31PM by PIB Delhi

 

 

ملازمین کے پراویڈینٹ فنڈ کی تنظیم (ای پی ایف او)  کے عارضی پے رول کے اعداد و شمار جو آ ج جاری کئے گئے ہیں، اُن سے پتہ چلتا ہے  کہ ای پی ایف او نے ستمبر 2021 کے مہینے میں کوئی 15.41 لاکھ مجموعی صارفین شامل کئے ہیں۔ ستمبر 2021 کے مہینے میں مجموعی صارفین کی شمولیت میں اگست 2021 کے  مقابلے میں 1.81 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے۔ سابقہ موقع پر یہ تعداد 13.60 لاکھ تھی۔

 

کل 15.41 لاکھ مجموعی سبسکرائبروں میں سے تقریباً 8.95 لاکھ نئے ممبران پہلی بار ای پی ایف اینڈ ایم پی ایکٹ مجریہ 1952 کی دفعات کے تحت رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔ تقریباً 6.46 لاکھ مجموعی سبسکرائبر الگ ہوئے،  لیکن ای پی ایف اینڈ ایم پی ایکٹ مجریہ 1952 کے دائرہ کار میں آنے والے اداروں کے اندر ملازمتیں تبدیل کرکے  وہ پھر ای پی ایف او میں شامل ہوگئے۔  اس طرح حتمی طور پر پیسے نکال لینے کا انتخاب کرنے کے بجائے ان لوگوں نےاپنے فنڈز کو منتقل کرکے ای پی ایف او کی اپنی رکنیت جاری رکھنے کا انتخاب کیا۔

 

عمر کے لحاظ سے  پے رول کے اعداد و شمار کا موازنہ ظاہر کرتا ہے کہ ستمبر 2021 کے دوران 4.12 لاکھ اضافے کے ساتھ۔ 22-25 سال کی عمر کے گروپ کا سب سے زیادہ تعداد میں مجموعی اندراج کیا گیا ہے۔ اس کے بعد 18-21 سال کی عمر کے گروپ کا نمبر آتا ہے ، جن کے اندراجات تقریباً 3.18 لاکھ ہیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بہت سے پہلی بار ملازمت کے متلاشی منظم شعبے کی افرادی قوت میں بڑی تعداد میں شامل ہو رہے ہیں۔ اور ستمبر 2021 میں کل مجموعی صارفین کے اضافے میں ان کا تقریباً 47.39 فیصد کا حصہ رہا۔

 

پے رول کے اعداد و شمار کا ریاستی موازنہ بتاتا ہے کہ جو ادارے مہاراشٹر، ہریانہ، گجرات، تمل ناڈو اور کرناٹک کی ریاستوں کا احاطہ کرتے ہیں، وہ متعلقہ مہینے کے دوران تقریباً 9.41 لاکھ سبسکرائبروں کے اضافہ کے ساتھ آگے ہیں جو  تمام عمر کے گروپوں میں مجموعی پے رول کے اضافے کا تقریباً 61 فیصد ہے۔

 

صنفی اعتبار سے تجزیہ بتاتا ہے کہ متعلقہ مہینے کے دوران خواتین کے اندراج کا کُل حصہ تقریباً 3.27 لاکھ ہے۔ ماہ بہ ماہ موازنہ ظاہر کرتا ہے کہ اگست 2021 کے پچھلے مہینے کے مقابلے میں ستمبر کے مہینے کے دوران خاتون صارفین کی مجموعی شمولیت میں تقریباً 0.60 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے۔ 2.67 لاکھ مجموعی سبسکرائبر پے رول میں شامل کئے گئے ہیں۔ اس کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ متعلقہ مہینے میں کم خاتون ارکان نے ملازمت چھوڑی۔

 

صنعت کے لحاظ سے پے رول کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 'ماہر خدمات' والے زمرے کی افرادی قوت کا (جس میں افرادی قوت کی ایجنسیاں، پرائیویٹ سیکورٹی ایجنسیاں اور چھوٹے ٹھیکیدار شامل ہیں) متعلقہ مہینے کے دوران کل صارفین کا اضافے میں 41.22 فیصد حصہ رہا۔ اس کے علاوہ، صنعتی وتجارتی اداروں، انجینئرنگ مصنوعات، عمارت و تعمیرات، ٹیکسٹائل، پارچہ جات کے کارخانوں، اسپتالوں اور مالیاتی اداروں جیسے صنعتی اداروں میں مجموعی پے رول میں اضافے کا رجحان نوٹ کیا گیا ہے۔

 

چونکہ اعداد و شمار کی تیاری اور ملازمین کے ریکارڈ کو اپ ڈیٹ کرتے رہنا ایک مسلسل عمل ہے اس لئے پے رول کے اعداد و شمار عارضی ہوتے ہیں۔ پچھلا حساب ہر ماہ اپ ڈیٹ ہوتا ہے۔ مئی-2018  سے ای پی ایف او ستمبر 2017  سے آگے کی میعاد کا احاطہ کرتے ہوئے پے رول کے اعداد و شمار جاری کر رہا ہے۔

 

ای پی ایف او ایک سماجی تحفظ فراہم کرنیوالی تنظیم ہے جو ای پی ایف اینڈ ایم پی ایکٹ مجریہ 1952 کے دائرہ عمل میں آنے والے اراکین کو سماجی تحفظ کے متعدد فوائد فراہم کرنے کی پابند ہے۔ ای پی ایف او اپنے اسٹیک ہولڈروں کو بلاتعطل سروس کی فراہمی کو یقینی بنانے کے رُخ پر ایک جدت طراز سماجی تحفظ کی تنظیم بننے کے اپنے وژن کی توثیق کرتا ہے۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا



(Release ID: 1773621) Visitor Counter : 144