وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
اکیس نومبر کو ماہی گیری کا عالمی دن : پائیدار ذخیرے اور صحت مند ایکو سسٹم کو یقینی بناتے ہوئے ماہی گیری کے عالمی بندوبست کے طریقے میں تبدیلی کو تقریبات کا موضوع بنایا جائے گا
حکومت ماہی گیری کے شعبے میں 21-2020 کے دوران بہترین کارکردگی پیش کرنے والی ریاستوں کو انعامات سے نوازے گی
حکومت ماہی گیری کے شعبے کی کایا پلٹ کر کے اسے نیلے انقلاب کے ذریعے اقتصادی انقلاب لانے کے لئے کوشاں
پردھان منتری متسیا سمپدا یوجنا (پی ایم ایم ایس وائی) کا مقصد 25-2024 تک 22 ایم ایم ٹی مچھلی کی پیداوار کرنے اور تقریباً 55 لاکھ افراد کے لئے اضافی روزگار کی فراہمی ہے
Posted On:
20 NOV 2021 3:59PM by PIB Delhi
ماہی گیری، مویشی پروری اور ڈیری کی وزارت کا ماہی گیری کا محکمہ اور ماہی گیری کی ترقی کا قومی ادارہ 21 نومبر 2021 کو عالمی یوم ماہی گیری کی تقریب ریل آڈیٹوریم، مانچیشور، بھوب نیشور، اڈیشہ میں منا رہا ہے۔ ماہی گیری، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا، ماہی گیری، مویشی پروری اور ڈیری کے وزیر مملکت ڈاکٹر ایل موروگن، جناب جتیندر ناتھ سوائن، سکریٹری فشریز اور محکمے، وزارت کے دیگر اہلکار، ماہی گیر، صنعت کار، پیشہ ور افراد، افسران اور سائنسداں بھی اس پروگرام میں موجود ہوں گے۔
اس پروگرام کے دوران ماہی گیری کے شعبے میں دوسری مرتبہ حکومت ہند 21-2020 کے دوران بہترین کار کردگی والی ریاستوں کو انعامات سے نوازے گی۔ ان میں اِن لینڈمیرین، پہاڑی اور شمال مشرقی خطہ، ان لینڈ کے لئے بہترین ضلع میرن، پہاڑی اور شمال مشرقی خطہ، نیم سرکاری تنظیموں، فیڈریشن، کارپوریشن، بورڈ ان لینڈمیرن، پہاڑی اور شمال مشرقی خطہ وغیرہ ہوں گے۔ ان کے علاوہ بہترین فش فارمر، ان لینڈ، میرن، پہاڑی اور شمال مشرقی خطہ اور بہترین اختراع، ٹیکنالوجی وغیرہ کے انعامات بھی دیئے جائیں گے۔
پروگرام کے دوران تکنیکی اجلاس بھی ہوں گے، جہاں آئی سی اے آر –سی آئی ایف اے کے سائنسداں سہ پہر کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔ پورے پروگرام کو لائیو ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔
حکومت ہند ماہی گیری کے شعبے میں کایا پلٹ لا کر اسے نیلے انقلاب کے ذریعے اقتصادی انقلاب لانے کا وسیلہ بنانے کے لئے کوشاں ہے۔ اس شعبے کے امکانات کو محسوس کرتے ہوئے وزیراعظم نے مئی 2020 میں پردھان منتری متسیا سمپدا یوجنا (پی ایم ایم ایس وائی) کا آغاز کیا، جس کا بجٹ 20050 کروڑ روپے تھا اور یہ پانچ سال کی مدت کے لئے تھا۔ پی ایم ایم ایس وائی کا مقصد 25-2024 تک مچھلی کی پیداوار موجودہ 15.0 ایم ایم ٹی سے بڑھا کر 22 ایم ایم ٹی کرنا ہے اور اس شعبے کے ذریعے تقریباً 55 لاکھ افراد کے لئے اضافی روزگار فراہم کرنا ہے۔
بیک گراؤنڈ:
ماہی گیری کا عالمی دن ہر سال 21 نومبر کو منایا جاتا ہے اور اس کا مقصد ماہی گیری کے کام میں لگے عام لوگوں کی عالمی پیمانے پر یکجہتی کو ظاہر کرنا ہے۔ 1977 میں اس کا آغاز ہوا تھا، جہاں مچھلی پیدا کرنے والوں اور مچھلی کا کام کرنے والوں کی عالمی فورم کی نئی دلی میں میٹنگ ہوئی تھی اور اس کے نتیجے میں ورلڈ فشریز فورم کی تشکیل ہوئی تھی، جس میں تقریباً 18 ملکوں کے نمائندے شامل تھے۔ اس میٹنگ میں ایک اعلانئے پر دستخط کئے گئے تھے، جو ماہی گیری کی سرگرمیوں اور اس کی پالیسیوں کا عالم گیر احاطہ کرتا تھا۔ ان تقریبات میں ماہی گیری کے عالمی بندوبست میں اس طرح کی تبدیلیوں کو اجاگر کیا جاتا ہے، جس سے پائیدار ذخیرہ اور صحت مند ایکو سسٹم کو بھی بنایا جا سکے۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 1773618)
Visitor Counter : 223