قبائیلی امور کی وزارت

نئے ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول (EMRSs) 7 ریاستوں اور 1 مرکز زیر انتظام علاقے کے 26 اضلاع میں قائم کیے جائیں گے


جن جاتیہ گورو دیوس کے موقع پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے 50 نئے ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد ایکلویہ

اسکولوں کی تعمیر تیز رفتاری سے چل رہی ہےایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں کا مقصد قبائلی طلبا کو معیاری تعلیم فراہم کرنا، تعلیمی اسکولنگ پر زور
دینا اور ہر شعبے میں بہتری لانا ہے

Posted On: 20 NOV 2021 2:48PM by PIB Delhi

 

ایکلویہ اسکولوں کی تعمیراتی مہم کو اس وقت بڑا فروغ ملا جب وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 15 نومبر 2021 کو ورچوئل طور پر بھوپال سے آزادی کا امرت مہوتسو کے حصے کے طور پر ’جن جاتیہ گورو دیوس‘ پر 50 اسکولوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ یہ اسکول 7 ریاستوں اور 1 مرکز زیر انتظام علاقے کے 26 اضلاع میں قائم کیے جا رہے ہیں۔

جناب نریندر مودی نے ان اسکولوں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان بھر میں 740 ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول قائم کیے جائیں گے۔ 50 فیصد سے زیادہ ایس ٹی آبادی اور کم از کم 20,000 قبائلی افراد والے ہر بلاک کے لیے ایسے اسکول ہوں گے۔ ان 50 اسکولوں میں سے 20 اسکول جھارکھنڈ میں، 15 اڈیشہ میں، 4 آندھرا پردیش اور چھتیس گڑھ میں، 3 مہاراشٹر میں، 2 مدھیہ پردیش میں اور 1 ایک تریپورہ اور دادرا اور نگر حویلی میں واقع ہیں۔ یہ اسکول ملک کے پہاڑی اور جنگلاتی علاقوں میں واقع ہیں اور ملک کے دور دراز علاقوں میں رہنے والے قبائلیوں کے بچوں کو فائدہ پہنچاتے ہیں۔

 

image002HOHG.jpg

وزیر اعظم کی طرف سے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں اہم مقامات پر معززین کی موجودگی دیکھی گئی اور دھوم دھام کے ساتھ ثقافتی پروگرام پیش کیے گئے۔ قبائلی امور کے وزیر، جناب ارجن منڈا جھارکھنڈ سے افتتاحی تقریب میں شامل ہوئے، جہاں 20 اسکولوں کا افتتاح کیا گیا۔ اس موقع پر چھتیس گڑھ میں، محترمہ رینوکا سنگھ سروتا، قبائلی امور کی ریاستی وزیر، چھتیس گڑھ کے سرگوجا ضلع کے بٹولی بلاک میں ای ایم آر ایس سائٹ پر موجود تھیں۔

 

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع- ف ک   

U: 13070



(Release ID: 1773549) Visitor Counter : 147