وزارت خزانہ

مرکزی وزیر مالیات محترمہ نرملا سیتا رمن سکریٹریز، حکومت ہند کی ایک ٹیم کی قیادت کریں گی، جو کل جی آئی ایف ٹی سٹی  گاندھی نگر میں  تبادلۂ خیال  کریں گے

Posted On: 19 NOV 2021 11:55AM by PIB Delhi

محکمۂ خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن وزارت خزانہ اور وزارت کارپوریٹ امور کے سات سکریٹریز کی ایک ٹیم کی قیادت کریں گی، جو 20 نومبر 2021 کو گاندھی نگر کے جی آئی ایف ٹی سٹی میں ہندوستان کے اولین بین الاقوامی  مالیاتی خدمات کے سینٹر(آئی ایف ایس سی) کی ترقی اور فروغ کے بارے میں تبادلۂ خیال کریں گے۔ خزانہ کے وزیر مملکت جناب پنکج چودھری اور ڈاکٹر بھاگوت کشن راؤ کرد بھی تبادلہ خیال میں حصہ لیں گے۔ تبادلہ خیال جن معاملوں پر مرکوز ہوگا، وہ ہیں:

1.جی آئی ایف ٹی - آئی ایف  ایس سی کا ہندوستان کے اندر اور ہندوستان کے کارپوریٹ کے لئے عالمی مالیاتی خدمات کے دروازے کے طور پر رول۔

2.عالمی مالی بزنس کو ہندوستان کے لئے راغب   کرنا اور

3.فن ٹیک عالمی مرکز کے طور پر فروغ

مرکزی وزیر خزانہ ، جی آئی ایف ٹی سٹی میں کلیدی بنیادی ڈھانچے  کے مراکز  پر بھی جائیں گی اور آئی ایف ایس سی میں موجود مختلف فریقوں ؍ اداروں کے ساتھ بات چیت کریں گی۔ یہ دورہ جی آئی ایف ٹی - آئی ایف ایس سی کو ہندوستان کے اعلیٰ ترین  مالیاتی خدمات کے مرکز کے طور پر فروغ دینے کے  حکومت ہند کے عہد کو اجاگر کرتا ہے۔ بات چیت میں جی آئی ایف ٹی- آئی ایف ایس سی کی تیز رفتار ترقی کے لئے مختلف فریقوں کے خیالات اور حکمتِ عملی کو ہم آہنگ کرنے کی کوشش ہوگی، جس کی تشکیل بیرونی مالیاتی سرگرمیوں کو راغب کرنا اور اس طرح آتم نربھر بھارت کے تصور کو کامیاب بنانے  کے لئے کی گئی تھی۔

اس ویژن کو پورا کرنے کے لئے حکومت ہند ، حکومت گجرات، جی آئی ایف ٹی اور انٹر نیشنل فائننشیئل کوششیں کی گئی ہیں تاکہ عالمی درجے کے مالیاتی ضوابط،  متحرک بنیادی ڈھانچے، مسابقانہ ٹیکس نظام  اور اختراع  مہیا کر کے طیارہ   لیزنگ ، بولین ٹریڈنگ اور عالمی اندرون ملک  مراکز کی جانب پیش رفت کی جا سکے۔

اسٹارٹ اپس کی حوصلہ افزائی کے لئے بہترین بنیادی ڈھانچے اور عالمی پروگراموں مثلاً    آئی ایف ایس سی بیونڈ باؤنڈری فن ٹیک فیسٹیول اور ہیکا تھون میں شمولیت کی جائے گی۔جی آئی ایف ٹی -آئی ایف ایس سی اس خطے میں متحرک فن ٹیک مرکز کے طور پر تیزی سے ابھر رہا ہے۔

****************************

U-13033

ش ح-ع س-ک ا

 



(Release ID: 1773275) Visitor Counter : 157