صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
بھارت کا مجموعی کووِڈ۔19 ٹیکہ کاری احاطہ 115.23 کروڑ سے تجاوز کر گیا
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 72.94 لاکھ خوراکیں لگائی گئیں
صحتیابی کی موجودہ شرح 98.28 فیصد کے بقدر ہے
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11106 نئے معاملات درج کیے گئے
بھارت میں سرگرم معاملات کی تعداد 126620 کے بقدر ہے
ہفتہ واری صحتیابی کی شرح (0.92 فیصد) گذشتہ 56 دنوں سے 2 فیصد سے کم ہے
Posted On:
19 NOV 2021 9:50AM by PIB Delhi
نئی دہلی، 19 نومبر 2021:
آج صبح 7 بجے تک کی عارضی رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ٹیکوں کی 7294864 خوراکیں لگانے کے ساتھ ہی ، بھارت میں کووِڈ۔19ٹیکہ کاری احاطہ 115.23 کروڑ (1152349358) سے تجاوز کر گیا۔ یہ کامیابی 11839293 سیشنوں کے توسط سے حاصل کی گئی ہے۔
آج صبح 7 بجے تک کی عارضی رپورٹ کے مطابق مجموعی اعداد و شمار کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں:
حفظانِ صحت کارکنان
|
پہلی خوراک
|
1,03,81,645
|
دوسری خوراک
|
93,79,604
|
ہراول کارکنان
|
پہلی خوراک
|
1,83,75,320
|
دوسری خوراک
|
1,62,71,064
|
18 سے 44 برس کی عمر کے افراد
|
پہلی خوراک
|
43,90,36,993
|
دوسری خوراک
|
18,41,86,341
|
45 سے 59 برس کی عمر کے افراد
|
پہلی خوراک
|
17,98,55,199
|
دوسری خوراک
|
10,90,02,159
|
60 برس سے زائد کی عمر کے افراد
|
پہلی خوراک
|
11,26,73,120
|
دوسری خوراک
|
7,31,87,913
|
میزان
|
1,15,23,49,358
|
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12789 مریضوں کے شفایاب ہونے کے ساتھ ہی صحتیاب ہونے والے مریضوں (وبائی مرض کے آغاز کے بعد سے) کی مجموعی تعداد بڑھ کر 33897921 ہوگئی ہے۔
اس کے نیتجے میں، بھارت کی صحتیابی کی شرح 98.28 فیصد ہوگئی ہے۔
مرکز اور ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ مسلسل اور تعاون پر مبنی کوششوں کے نتیجے میں گذشتہ 145 دنوں سے مسلسل 50000 سے کم یومیہ معاملات درج کیے جا رہے ہیں۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11106 نئے معاملات درج کیے گئے۔
ملک بھر میں سرگرم معاملات کی تعداد فی الحال 126620 ہے۔ فی الحال سرگرم معاملات ملک کے مجموعی سرگرم معاملات کا 0.37 فیصد کے بقدر ہیں، جو مارچ 2020 کے بعد سب سے کم تعداد ہے۔
ملک بھر میں جانچ کی صلاحیت میں غیر معمولی طور پر اضافہ کےساتھ، ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1138699 جانچیں کی گئیں۔ بھارت میں مجموعی طور پر اب تک 62.93 کروڑ سے زائد (629387540) جانچیں کی جا چکی ہیں۔
جہاں ایک جانب ملک بھر میں جانچ کی صلاحیت میں اضافہ کیا گیا ہے، وہیں ہفتہ واری مثبت شرح فی الحال 0.92 فیصد کے بقدر ہے جو گذشتہ 56 دنوں سے 2 فیصد سے کم ہے۔ یومیہ مثبت شرح آج 0.98 فیصد کے بقدر ہے۔ یومیہ مثبت شرح مسلسل 46 دنوں سے 2 فیصد سے کم اور مسلسل 81 دنوں سے 3فیصد سے کم بنی ہوئی ہے۔
*********
ش ح۔اب ن ۔ م ف
U. NO. 13037
(Release ID: 1773239)
Visitor Counter : 203